اُڈپی۔ چک مگلورو لوک سبھاحلقہ سے 14امیدواروں  کی طرف سے 26پرچہ نامزدگیاں داخل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th March 2019, 9:08 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:27؍مارچ (ایس او نیوز)اُڈپی ۔چک منگلورو لوک سبھا حلقہ سے لوک سبھا انتخابات کے لئے منگل کو 7امیدواروں کی طرف سے 11پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئیں۔ اس طرح حلقہ میں کل 14امیدواروں نے 26پرچہ نامزدگیاں داخل ہونے کی ڈپٹی کمشنر ہیپسبا رانی کورلپاٹی نے پریس کانفرنس کے ذریعے جانکاری دی ۔

پرچہ نامزدگی داخل کئے امیدواروں کی تفصیل اس طرح ہے۔ بی جےپی سے شوبھا کرندلاجے 4سیٹ، جے ڈی ایس سے پرمود مدھواراج 4سیٹ، بی ایس پی سے پرمیشور پی  2سیٹ، پرائوٹیسٹ سرو سماج سے ایم کے دیانند 2سیٹ، شیو سینا سے پی گوتم پربھو2سیٹ، اوتم پرجاکرئیے پارٹی سے سریش کندر ،کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(ایم ) سے وجئے کماراورریپبلک پارٹی آف انڈیا سے شیکھر ہاونجے نے ایک ایک سیٹ پرچہ نامزدگی داخل کی ہیں۔ آزاد امیدوار کی حیثیت سے کے سی پرکاش، امرت شنئی، عبدالرحمان، سدھیر کانچن، گنپتی شٹگار، ایم کے گنیش کی جانب سے کل 8پرچہ نامزدگیاں داخل ہوئی ہیں۔ اس موقع پر ایس پی نیشا جیمس، اپر ڈی سی ودیاکماری وغیرہ موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی