دکشن کنڑا لوک سبھا حلقہ میں 15امیدواروں نے 24پرچہ نامزدگی داخل کیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th March 2019, 9:02 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:27؍مارچ (ایس او نیوز)دکشن کنڑا لوک سبھا حلقہ سے کل 15امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ پرچہ نامزدگی کے آخری دن منگل کو 15امیدواروں  کی طرف سے  12سیٹ کے ساتھ 24پرچہ نامزدگیاں داخل ہوئیں۔

کانگریس کے متھون رائی اور بی جےپی کے نلین کمار کٹیل نے 4سیٹ پرچہ نامزدگی داخل کئے تو سدرشن نے 2سیٹ پرچہ نامزدگی داخل کی ہیں۔ حلقہ میں مختلف پارٹیوں کے امیدواروں کی طرف سے  داخل ہوئے نامزدگیوں کی تفصیل اس طرح ہے۔

نلین کمار کٹیل ، سدرشن (بی جے پی)۔ متھون رائی (کانگریس )۔محمد الیاس، اسماعیل شافی (ایس ڈی پی آئی )۔ ستیش سالیان (بی ایس پی )۔ سپریت کمار پجاری (ہندوستان جنتا پارٹی ) ۔ وجئے شری نواس (اوتم پرجاکیئے پارٹی )۔ محمد خالد، عبدالحمید، ڈاکٹر دیپک راجیش، سریش پجاری ، میاکسم پنٹو،وینکٹیش بینڈے، ڈومنیک الگزینڈرنے آزاد امیدوار کے طورپر اپنا اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیاہے۔ 27مارچ کو نامزد پرچوں کی جانچ ہوگی اور نام واپس لینے کے لئے 29مارچ آخری دن ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...