تمل ناڈو کا نظام ناگپور سے نہیں چلنے دیں گے: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th April 2019, 11:52 AM | ملکی خبریں |

کرشنا گری،13؍اپریل(ایس او نیوز؍یواین آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو زور دےکر کہا کہ تمل ناڈو کا نظام کبھی بھی ناگپور سے نہیں ہونے دیا جائےگا اور یہاں کے لوگوں کی حکومت ریاست سے ہی ہوگی اور ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن نئے وزیراعلی ہوں گے۔

راہل گاندھی نے 18اپریل کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کےلئے سیکولر پروگریسو الائنس(ایس پی اے)کے امیدواروں کی حمایت کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ ریاست کے اگلے وزیراعلی اسٹالن ہوں گے۔

راہل گاندھی نے مزید کہا ،’’ہمارا اتحاد تمل ناڈو کے لوگوں کےلئے ہے کیونکہ کانگریس اور ڈی ایم کے دونوں ہی سماجی انصاف، سیکولرزم ، آزادی، انصاف اور اظہار رائے کی آزادی میں یقین رکھتی ہیں۔‘‘

راہل گاندھی نے کہاکہ ناگپور میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا ہیڈکوارٹر ہے اور وہ کبھی ریات کے لوگوں کا نظام ناگپور سے نہیں چلنے دیں گے۔تمل ناڈو کی حکومت ریاست سے ہی ہوگی، اسٹالن ہی نئے وزیراعلی بننے جارہے ہیں۔

خواتین کے لئے سرکاری نوکریاں،مقننہ میں 33 فیصد ریزرویشن کے پارٹی کے وعدوں کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا،’’مرکز میں حکومت بننے کے بعد ہم خواتین کو لوک سبھا ،راجیہ سبھا اور اسمبلیوں میں 33 فیصد ریزرویشن دینے جارہے ہیں۔‘‘ راہل گاندھی نے بی جےپی کی قیادت والی حکومت پر ریاست کے لوگوں کے خلاف نفرت کی سیاست میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ غریبی پر ’سرجیکل اسٹرائک‘کریں گے۔

راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کے ہر شہری کے بینک کھاتے میں 15-15لاکھ روپے ڈالنے کا وعدہ کیاتھا لیکن وہ جانتے تھے کہ یہ ممکن نہیں ہے اور یہ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ملک کے ہر شہری کے کھاتے میں حقیقت میں کتنی رقم ڈالی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا، ’’میں حقیقت میں بڑے اصول نہیں چاہتا بلکہ حقیقی اعدادو شمار چاہتا ہوں اور میں ملک کی معیشت کو بھی ختم نہیں کرنا چاہتا۔میں غریبی کو ختم کرنا چاہتا ہوں اور گزشتہ پانچ برسوں میں راہل مودی نے صرف 15 لوگوں کےلئے ہی حکومت چلائی ہے جس میں ان کے دوست انل امبانی، نیرو مودی اور دیگر لوگ شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...