چین اوپن سال2018کا میرا آخری ٹورنا منٹ ہوگا: اینڈی مرے

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 23rd September 2018, 9:38 PM | اسپورٹس |

لندن ،23؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز)  برطانیہ کے قدآور ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے نے کہاہے کہ چین اوپن اس سیشن کا ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شین جھین اوپن اور چین اوپن کے بعد اس سیشن میں کسی دوسرے ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے۔ مرے نے اپنے فیس بک بیچ پر لکھا2019سیشن کے شروع ہونے سے پہلے مجھے اچھی شیپ میں آنے اور بڑے ٹورنامنٹوں میں حصہ لینے کے لئے لمبی ٹریننگ کی ضرورت ہے۔ اس لئے شین جھین اوپن اور چین اوپن اس سیشن کا میرا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔واضح رہے کہ اس سیشن میں مرے نے صرف پانچ ٹورنامنٹوں میں حصہ لیا ہے۔ ان کی سب سے بہترین کارکردگی واشنگٹن میں ہوئے سٹی اوپن میں رہی تھی، جہاں انہوں نے کوارٹر فائنل تک کا سفر طے کیا۔ حالانکہ زخمی ہونے کی وجہ سے وہ کوارٹر فائنل سے ہٹ گئے تھے۔ مرے فی الحال عالمی رینکنگ میں308ویں مقام پر قابض ہیں۔ زخمی ہونے کی وجہ سے ایک سال تک باہر رہنے کے بعد انہوں نے جون میں اے ٹی پی ورلڈ ٹور میں واپسی کی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

آئی پی ایل فائنل میں چنئی نے دی کولکاتا نائٹ رائڈرس کو شکست، چنئی بنا چوتھی مرتبہ آئی پی ایل چیمپئن

سلامی بلے باز ڈو پلیسسز (86) کی بہترین نصف سنچری کے ساتھ روبن اتھپا کے (31) اور معین علی کے (ناٹ آؤٹ37) کی جارحانہ اننگز کے نتیجے میں چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کو  27 رنوں سے شکست دے دی اور چوتھی بار آئی پی ایل چمپئن بننے کا فخر حاصل کرلیا۔ 

آئی پی ایل 2021: کولکاتہ تیسری مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں ، راہل ترپاٹھی نے چھکا لگا کر دلائی جیت

)  آئی پی ایل 2021 کا خطابی مقابلہ اب کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ کے کے آر نے کوالیفائر 2 کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی تھی اور اس کو کوالیفائر 1 میں چنئی سپرکنگس نے شکست دی تھی ۔ میچ ...

چنئی نے ریکارڈ بنایا، نویں بار آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی، دہلی کو دی شکست

دبئی میں کھیلے گئے کوالیفائنگ مقابلہ میں چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) نے دہلی کیپیٹلس کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ۔ سی ایس کے کپتان دھونی نے ایک شاندار پاری کھیلتے ہوئے چھہ گیندوں میں 18 رن بنائے اور آخری گیند پر چوکا لگاکر ٹیم کو جیت دلائی۔رابن اتھپا اور رتو راج ...