مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ:خفیہدستاویزات بم دھماکہ متاثرین کو مہیا کرا ئے جائیں، بی اے دیسائی

Source: S.O. News Service | Published on 11th September 2019, 6:28 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،11؍ ستمبر  (ایس او نیوز؍پریس ریلیز) مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں آج بم دھماکہ متاثرین نے اس معاملے کے اہم ملزم کرنل پروہیت کی جانب سے عدالت میں داخل کردہ خفیہ دستاویزات کی آئینی حیثیت پر سوال اٹھاتے ہوئے بم دھماکہ متاثرین کو مہیا کرائے جانے کی گذارش خصوصی این آئی اے عدالت کے جج سے کی۔

بم دھماکہ متاثرین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی جانب سے آج خصوصی این آئی اے عدالت میں سینئر ایڈوکیٹ بی اے دیسائی نے بحث کی اور عدالت کو بتایا کہ قانون کے مطابق خفیہ دستاویزات عدالت میں داخل کرنے کا اختیار صرف منسٹری آف ڈیفینس کواور محکمہ ڈیفینس کے منسٹر کے حلف نامہ کے ذریعہ ہی خفیہ دستاویزات عدالت میں پیش کیئے جاسکتے ہیں لیکن اس معاملے میں ملزم نے نام نہاد خفیہ دستاویزات داخل کرکے اسے متاثرین کی پہنچ سے پرے کیا ہوا ہے جس پر بم دھماکہ متاثرین کو شدید اعتراض ہے نیز تعجب اس بات پر ہے کہ قومی تفتیشی ایجنسی NIAنے بھی اس معاملے میں خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

سینئر ایڈوکیٹ بی اے دیسائی نے خصوصی این آئی اے عدالت کے جج ونود پڈالکر کو بتایا کہ قانون شہادت کی دفعہ 123 کے تحت کوئی بھی کسی بھی دستاویز کوخفیہ دستاویزات کی کٹیگری میں ظاہر کرنے سے پہلے عدالت کو دیگر فریق کی رائے بھی لینا چاہئے لیکن اس معاملے میں ایسا نہیں کیاگیا اور اب ملزم خفیہ دستاویزات کا بہانا بنا کر عدالت کی کارروائی کو بند کمرے میں کرانا چاہتے ہیں۔

ایڈوکیٹ بی اے دیسائی نے عدالت کو مزیدبتایا کہ اس معاملے میں این آئی اے کا کردار مشکوک رہا ہے لہذا متاثرین کو موقع دیا جانا چاہئے تاکہ وہ عدالت کے سامنے دلائل پیش کرسکیں۔

دوران بحث بی اے دیسائی نے عدالت کو بتایا کہ کریمنل پروسیجر کوڈ میں متاثرین کو اہم مقام حاصل ہے اوران کے رائے لیئے بغیر کوئی بھی فیصلہ کرنا ان کے ساتھ نا انصافی ہوگی۔

این آئی اے کی جانب داخل کردہ عرضداشت جس میں انہوں نے مقدمہ سماعت بند کمرے میں کیئے جانے کی درخواست کی ہے پر بم دھماکہ متاثرین نے اعتراض کیا ہے جبکہ بھگواء ملزمین نے این آئی اے کی عرضداشت کی حمایت کی ہے، سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر کے وکیل کے علاوہ تمام فریقین کی بحث مکمل ہوچکی ہے۔عدالت نے سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر کے وکیل کو بحث کرنے کے لیئے آخری چانس دیا ہے اور معاملے کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

دوران سماعت عدالت میں آج جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے ایڈوکیٹ انصار تنبولی، ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ ہیتالی سیٹھ ودیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...