عارض خان بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر معاملہ میں قصوروار قرار

Source: S.O. News Service | Published on 8th March 2021, 11:53 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کی ایک عدالت نے 2008 بٹلہ ہاوس انکاونٹر معاملے میں مجرم عارض خان کو پولیس انسپکٹر موہن چند شرما کے قتل معاملے میں قصوروارقراردیا گیا ہے۔ عدالت نے پیر کو اپنے فیصلے میں عارض خان کو دہلی پولیس انسپکٹر کاقتل کرنے اور دیگر معاملوں میں مجرم قراردیا۔ ایڈیشنل سیشن جج سندیپ یادو نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ ’’یہ ثابت ہوچکا ہے کہ عارض خان نے اپنے دیگرساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس افسر موہن چندشرما کاقتل کیا ہے۔‘‘

35سالہ عارض خان مبینہ طور سے انڈین مجاہدین سے جڑاہواہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ نے 10 سالوں سے مفرور عارض خان کو فروری 2018 میں گرفتارکیا تھا۔ عارض خان پر تعزیرات ہند کی دفعہ 302، 307، 333 اور 353 کے مختلف معاملے درج کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 19 ستمبر 2008 کو دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ اور انڈین مجاہدین کے مبینہ دہشت گردوں کے درمیان ایک مڈھ بھیڑ ہوئی تھی جس میں دو انتہاپسندمارے گئے تھے۔ انڈین مجاہدین کے دہشت گرد دارالحکومت دہلی میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے ملزم ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...