حیدرآباد 2007 بم دھماکہ: دو قصورواروں کو سزائے موت، ایک کوعمرقید

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th September 2018, 11:23 AM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،11؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) حیدرآباد کے ڈبل بم دھماکے معاملے میں عدالت نے دو قصورواروں کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ اسپیشل  کورٹ این آئی اے نےعنیق شفیق سید اوراسماعیل چودھری کو موت کی سزا سنائی ہے۔ وہیں ایک دیگر قصوروارطارق انجم کوعمر قید کی سزاسنائی ہے۔ طارق کو آج ہی قصور وار قرار دیا گیا تھا۔

اس سے قبل  4 ستمبر کو عدالت نے حیدرآباد کے گوکل چاٹ اور لمبنی پارک میں 2007 میں ہوئے دوہرے بم دھماکے معاملے میں دو ملزمین کو قصوروارقراردیا ہے، جبکہ دو ملزمین کو بری کردیا گیا ہے۔

حیدرآباد بم دھماکوں میں 44 لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور 68 لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ تلنگانہ پولیس کی کاونٹر انٹلی جنس برانچ نے معاملے کی جانچ کی اورپانچ ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔ یہ سبھی انڈین مجاہدین کے مبینہ دہشت گرد تھے۔ ایجنسی نے پانچوں ملزمین کے خلاف چارحلف نامہ داخل کیا تھا اوردو فرارملزمین ریاض بھٹکل اوراقبال بھٹکل کو بھی نامزد کیا تھا۔ عدالت نے گزشتہ ہفتہ عنیق اوراسماعیل کو بم دھماکوں میں قصوروارقراردیا تھا۔  تلنگانہ پولیس کی کاونٹرانٹلی جنس برانچ نے معاملے کی جانچ کی اورپانچ ملزمین کو گرفتارکیا تھا۔

استغاثہ فریق کے مطابق عنیق شفیق نے لمبنی پارک میں بم رکھا تھا جبکہ گوکل چاٹ پر ریاض بھٹکل نے بم رکھا تھا۔ وہیں ایک اور بم اسماعیل چودھری نے رکھا تھا۔ طارق انجم پر بم دھماکوں کے بعد دیگر ملزمین کو پناہ دینے کا الزام تھا۔ مشہورریسٹورنٹ گوکل چاٹ کے پاس ہوئے دھماکوں میں 32 لوگوں کی جان چلی گئی تھی اور 47 زخمی ہوگئے تھے جبکہ ریاستی سکریٹریٹ سے متصل لمبنی پارک کے اوپن ایئر تھیٹرمیں ہوئے بم دھماکے میں 12 لوگ مارے گئے تھے اور دیگر 21 زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ 25 اگست 2007 کوحیدرآباد میں ایک کے بعد ایک  دو بم دھماکے ہوئے تھے۔ اس میں گوکل گھاٹ پرہوئے ایک بم دھماکے میں 32 لوگوں کی جان گئی تھی جبکہ لمبنی پارک میں ہوئے دھماکے میں 10 لوگوں کی جان گئی تھی۔ ان بم دھماکوں میں 50 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...