ضلع شمالی کینرا میں موجود ہیں80سال سے زائدعمر کے 20ہزار ووٹرس 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th April 2019, 8:47 PM | ساحلی خبریں |

کاروار10؍اپریل (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں شائع ہونے والی حتمی فہرست رائے دہندگان میں 80سال سے زائد عمر والے ووٹرس کی تعداد20242 ہزار ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ایسے ضعیف اور بڑی عمر کے ووٹرس کو پولنگ بوتھ تک لا نا اور ان سے ووٹنگ کروانا بھی ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ دیہی علاقوں میں بزرگ ووٹرس کی تعداد ہے۔20242بزرگ ووٹرس میں 80تا90سال کی عمر والے17,740ووٹرس ہیں جبکہ 90سے99سال عمر والے ووٹرس کی تعداد 2,436ہے۔سوسال کی عمر پار کرنے والے ووٹرس کی تعداد 66ہے۔ان بزرگ ووٹروں میں بہت سارے ووٹرس عمر کے ساتھ در آنے والی بیماریوں کا بھی شکار ہیں۔کئی افراد چلنے پھرنے سے معذور بھی ہیں۔

ووٹر فہرست کے مطابق انتخاب میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے والوں میں 20سے 29سال کی درمیانی عمر کے لوگوں کی تعداد2,34,409ہے۔30سے39سال کی عمر والے ووٹرس کی تعدادسب سے زیادہ یعنی 2,83409ہے۔ 40سے49سال کے عمر والوں کی تعداد2,35,491 اور 50سے 59سال کے ووٹرس کی تعداد 1,82,635ہے جبکہ 70سے79سال والے ووٹرس55,585ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...