وادیٔ کشمیر میں موجود ملی ٹنٹوں کی تعداد 200 سے 300: جموں و کشمیر پولس سربراہ

Source: S.O. News Service | Published on 8th October 2019, 11:33 AM | ملکی خبریں |

جموں،8؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایو این آئی)  جموں وکشمیر کے پولس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ پاکستان سے بڑی تعداد میں ملی ٹنٹ دراندازی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دراندازی کرنے والے ملی ٹنٹوں اور وادی میں پہلے سے موجود ملی ٹنٹوں کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا ہے۔

پولس سربراہ نے گزشتہ روز خطہ پیر پنچال کے ضلع پونچھ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ سامنے آنے والی کچھ رپورٹوں کے مطابق کافی تعداد میں ملی ٹنٹ دراندازی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کچھ ایک جگہوں پر ہماری دراندازوں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ ملی ٹنٹ مارے بھی گئے ہیں۔ کچھ جگہوں پر پاکستان سے آنے والے ملی ٹنٹ زندہ بھی پکڑے گئے ہیں۔ جیسے گلمرگ میں ہم نے زندہ پکڑے۔ گاندربل میں 29 ستمبر کو جو تصادم شروع ہوا تھا اس میں اب تک دو ملی ٹنٹ مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے نئے ملی ٹنٹوں کے داخلے کی رپورٹیں سامنے آرہی ہیں۔ ہماری طرف سے ایسے علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ہم اپنے آپریشن پہلے سے زیادہ تیز کررہے ہیں۔

دلباغ سنگھ نے کہا کہ پاکستانی فوج جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے بیچ ملی ٹنٹوں کو جموں وکشمیر میں داخل کرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے دوران پاکستانی فوج کی کوشش رہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ملی ٹنٹوں کو جموں وکشمیر کے اندر داخل کیا جائے۔ سرحدوں پر ہمارا انسداد دراندازی گرڈ کافی مستحکم ہے۔ ان کی بہت سی کوششیں ناکام کی گئی ہیں۔

پولس سربراہ نے کہا کہ وادی کشمیر میں موجود ملی ٹنٹوں کی تعداد 200 سے 300 ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملی ٹنٹوں کی تعداد کم زیادہ ہوتی رہتی ہے۔ ان کی تعداد 200 سے 300 ہے۔ پولس سربراہ نے مزید کہا کہ جموں اور لداخ کی صورتحال بالکل نارمل ہے اور کشمیر میں بھی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں خطہ میں صورتحال بالکل پرامن ہے۔ لیہہ اور کرگل میں بھی بہت اچھی ہے۔ کشمیر میں پہلے سے بہتر ہوچکی ہے۔ کاروبار اور ٹریفک چلنے لگا ہے۔ مجھے امید ہے کہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے 5 اگست کو ریاست کو خصوصی پوزیشن عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے ہٹادی اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرکے مرکز کے زیر انتظام والے علاقے بنانے کا اعلان کیا۔ وادی کشمیر میں تب سے لے کر اب تک ہڑتال اور مواصلاتی خدمات پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے معمول کی زندگی معطل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...