انکولہ میں ہوائی اڈے کی تعمیر کے لئے 200کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ضلع انچارج وزیر ہیبار کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 16th August 2020, 8:04 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 16/اگست (ایس او نیوز) ضلع انچارج وزیر شیورام ہیبار نے جشن آزادی کے موقع پر پولیس پریڈ گراؤنڈ میں پرچم کشائی کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امسال ریاستی حکومت کی جانب سے ضلع شمالی کینرا کو جو ہوائی اڈے کاتحفہ ملا ہے اس کی تعمیرکے لئے کابینہ نے 200کروڑ روپوں کا فنڈ مختص کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انکولہ کے الگیری کے پاس 93ایکڑ اور 4گُنٹے زمین نیوی کوشہری ہوائی اڈے کی تعمیر کے لئے فراہم کرنا ہے۔اس کی وجہ سے 93خاندان اپنے گھروں سے محروم ہوجائیں گے۔لیکن ان کے لئے محفوظ زندگی کا مناسب بندوبست کرتے ہوئے ہوائی اڈے کی تعمیر اس انداز سے ہوگی کہ کسی کو بھی کوئی تکلیف نہیں ہونے دی جائے گی۔

شیورام ہیبار نے کہا کہ ضلع میں سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے خصوصی اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔ اگناشنی، شراوتی،کالی، گنگاولی اور بیڈتی جیسی ندیوں کے پانی کو زراعتی مقاصد کے استعمال کرنے کے منصوبے ریاستی حکومت بنارہی ہے جس سے کسانوں کو بڑا فائدہ ہوگا۔ساگر مالا منصوبہ بھی حکومت ماہی گیروں کے ساتھ بات چیت اور مفاہمت کی راہ اپناتے ہوئے مکمل کرنا چاہتی ہے۔ 

ہبلی انکولہ ریلوے پٹری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے سرگرم افراد خواہ مخواہ اس معاملے میں ٹانگ اڑتے ہوئے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کا موقع نہیں دے رہے ہیں۔ اس سے ضلع کی ترقی کو بہت ہی زیادہ نقصان  ہوگا۔جنگلاتی زمینوں پر1978سے پہلے اتی کرم کرکے بسنے والے لوگوں کے حقوق کے سلسلے میں مرکزی سرکار کے رہنما اصولوں کے مطابق ریاستی حکومت جلد ہی فیصلہ کرے گی۔اس کے علاوہ شیورام ہیبار نے ریاستی حکومت کے مختلف منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا اس سے ضلع شمالی کینرا کی ترقی کی رفتار میں تیزی آئے گی۔

اس موقع پر ایم ایل اے رپالی نائک، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر،تعلقہ پنچایت صدر پرمیلا نائک، ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیواپرکاش دیوراجو، ایڈیشنل ڈی سی کرشنا مورتی ایچ کے، اسسٹنٹ کمشنر پریانکا ایم وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...