کلبرگی میں سانپ کاٹنے سے 20سالہ خاتون ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 5th December 2021, 12:17 PM | ریاستی خبریں |

کلبرگی، 5؍دسمبر(ایس او نیوز) موضع مٹکی تعلقہ الند ضلع کلبرگی میں 20سالہ ممتا زوجہ راجیشور 2دسمبر کوکی شام ایک باغ میں کام کرنے کے دوران سانپ کے کاٹنے کے سبب ہلاک ہوگئی۔ اس لڑکی کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی سانپ کاٹنے کے بعد اسے ہسپتال میں شریک کروانے کے لئے لے جایا گیا لیکن علاجسسے پہلے ہی اس نے راستہ میں دم توڑ دیا تھا۔ الند کے ہسپتال میں ا س کی لاش کا جانچ کی گئی۔ اس وقت الند کے ہسپتال میں تحصیلدار یل پا صوبہ دار کی موجودگی میں پنچ نامہ ہوا اور بعد ازاں لاش متعلقین کے حوالہ کردی گئی۔ اس ضمن میں الند کے پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔