اُترکنڑا میں کورونا کے پھر 37 معاملات؛دکشن کنڑا میں 131 اور اُڈپی میں 53 پوزیٹیو؛ کیا پھر لاک ڈاون ہوگا ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th July 2020, 12:42 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 13جولائی (ایس اونیوز) اُترکنڑا میں آج کورونا کے پھر 37 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس میں صرف بھٹکل سے ہی 20 پوزیٹیو کیسس ہیں۔اُڈھر پڑوسی ضلع اُڈپی میں 53، جبکہ دکشن کنڑا میں 131 کیسس سامنے آئے ہیں۔

کرناٹکا  بالخصوص ساحلی علاقوں میں بھی کورونا کے روز بروز معاملات کو دیکھتے ہوئے یہاں پھر ایک بار لاک ڈاون ڈالنے اور عوام کی چہل پہل پر روک لگانے کی باتیں کی جانے لگی ہیں۔

بھٹکل میں آج جو 20 معاملات سامنے آئے ہیں اُس میں ماولّی سے چار،  جالی سے دو،  بیلور سے دو اور مُٹھلی سے دو لوگ  شامل ہیں، جبکہ سرکاری اسپتال کی ایک اسٹاف کی رپورٹ بھی پوزیٹیو آنے کی اطلاع ملی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ  علوہ اسٹریٹ، آزاد نگر اور سلطان اسٹریٹ وغیرہ سے بھی بعض لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے۔

بھٹکل کے ساتھ ساتھ کمٹہ، ہلیال ، ہوناور، کاروار،  یلاپور اور سرسی میں بھی بعض لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آنے کی اطلاعات ہیں، مگر وہاں کتنے کتنے  لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو ہے اُس کی مکمل رپورٹ موصول نہیں ہوسکی ہے۔

48 لوگ ڈسچارج:  گذشتہ تین دنوں سے بھٹکل ویمن سینٹر اور بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال سے صحت یاب ہونے اوردوسری رپورٹ نیگیٹیو آنے پر اب تک 48 لوگوں کو دسچارج کرکے گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ مگر ابھی بھی ویمن سینٹر میں 70 سے زائد لوگ اورسرکاری اسپتال میں 30 سے زائد لوگ ایڈمٹ ہیں۔  اس دوران بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر بھرت نے اطلاع دی ہے کہ آج جس طرح 20 لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے اُسی طرح 128 لوگوں کی رپورٹ نیگیٹیو بھی آئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ شہر کے ایک پرائیویٹ ہوٹل میں اور علی پبلک اسکول میں  دبئی سے آئے ہوئے تمام لوگ کورنٹائن میں ہیں جن کےابھی تک تھوک کے نمونے جانچ کے لئے روانہ نہیں کئے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان تمام لوگوں کو 14 دنوں تک  کورنٹائن میں رہنا   ہوگا، البتہ کل پرسو میں ان کے نمونے جانچ کے لئے روانہ کئے جاسکتے ہیں اور رپورٹ نیگیٹیو آنے کی صورت میں 14 دن مکمل کرنے پر گھر جانے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

مینگلور کے ساتھ اُڈپی میں بھی بڑھ رہے ہیں کورونا کے معاملات:   اُترکنڑا کے ساتھ ساتھ ادھر پڑوسی اضلاع اُڈپی اور جنوبی کینرا میں بھی کورونا کے معاملات میں بے تحاشہ اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف عوام الناس میں بلکہ ضلعی انتظامیہ میں بھی سخت تشویش پائی جارہی ہے۔  مینگلور میں ایک طرف جمعرات 16 جولائی سے  ایک ہفتہ کے لئے مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے تو وہیں پڑوسی ضلع اُڈپی کی سرحدوں کو سیل ڈاون کرکے تمام سواریوں کے ضلع میں داخلے پر ہی پابندی عائد کئے جانے کے تعلق سے غور کیا جارہا ہے۔

اُڈپی کے ڈپٹی کمشنر جی جگدیش نے آج پیر کو اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  ضلع میں جس طرح سے کورونا کے معاملات بڑھ رہے ہیں اُسے دیکھتے ہوئے سرحدوں کو سیل ڈاون کرنے کے تعلق سے سوچا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ   کل منگل کو  عوامی نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جائے گی اور  اُڈپی کو لاک ڈاون کرنا ہے یا نہیں کرنا ہے، اس تعلق سے  فیصلہ لیا جائے گا۔

بھٹکل میں عوامی چہل پہل جاری:  بھلے ہی بھٹکل میں کورونا کے معاملات میں اضافہ دیکھا جارہا ہو اور سوشیل میڈیا میں یہ باتیں پھیلائی جارہی ہوں کہ بھٹکل کے عوام میں  کورونا کو لے کر خوف وہراس پھیلایا جارہا ہو، مگر بھٹکل میں عوامی چہل پہل برابر جاری ہے اور اُس میں کسی بھی طرح کا کوئی فرق نظر نہیں آیا، آج بھی صبح سے دوپہر لاک ڈاون سے پہلے تک بازاروں میں عوام کثیر تعداد میں بازاروں میں نظر آئے، سواریوں کی کافی ہلچل رہی، ہمیشہ کی طرح دوپہر کے وقت ماری کٹہ پر ٹریفک کا اژدھام رہا،  کئی لوگ خواتین اور بچوں کے ساتھ خریداری کرتے نظر آئے اورعوامی چہل پہل نے ثابت کردکھایا کہ بھٹکل کے عوام  میں کورونا کو لے کر کسی طرح کا کوئی خوف نہیں ہے اور عام زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...