سعودی عرب کے جدہ میں پھنسے 21 ہندوستانی، کام کا جھانسہ دے کر چھینا گیا ویزا اور پاسپورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2019, 11:13 PM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

کولکاتہ،23/اکتوبر(ایس اونیوز/ آئی این ایس انڈیا)ملازمت کے نام پر سعودی عرب کے جدہ گئے 21 ہندوستانیوں کو وہاں یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ان میں سے 20 مغربی بنگال سے ہیں جبکہ ایک ممبئی سے،تمام پیشے سے سونے کے کاریگر ہیں۔اپنے خاندان کے لئے مزید پیسے کمانے کی توقع لے کر ایک ایجنٹ کے ذریعے وہ جدہ گئے تھے،ان 21 ہندوستانیوں کو گولڈ مارکیٹ میں نوکری کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن بدقسمتی سے وہ سب یہ سمجھ نہیں پائے کہ انہیں اسمگلنگ کرکے دوسرے ملک لے جایا گیا ہے،ان سے ویزا اور پاسپورٹ بھی چھین لیا گیا ہے۔ان میں سے 4 ہاوڑہ سے تھے، 10 ہگلی، 3 مشرقی بردھمان سے، 2 شمالی اور ایک جنوبی 24 پرگنہ ضلع سے تھے،ایک ممبئی کے تھانے سے تھا۔یہ تمام ممبئی کے گولڈ مارکیٹ میں کاریگر کے طور پر کام کرتے تھے۔  نیشنل اینٹی ٹریفکنگ کمیٹی کے صدر شیخ جننار علی نے بتایا کہ انہیں شاتن پال کے خاندان سے کال آئی۔ان کے ذریعے انہیں پتہ چلا کہ دو سال پہلے ایک ایجنٹ کی مدد سے شاتن جدہ کے مشالی فیکٹری میں کام کرنے گئے تھے،وہ سیاح ویزا کے تحت وہاں گئے تھے،ویزا پہلے ہی ایکسپائر ہو چکا ہے اور طویل وقت تک انہوں نے اپنے رشتہ داروں سے بات نہیں کی ہے،کافی کوششوں کے بعد انہوں نے اپنے خاندان سے بات کی اور بتایا کہ ان کا پاسپورٹ اور ویزا جدہ میں لینڈ کرتے ہی ان سے لے لیا گیا تھا۔خاندان نے جدہ میں ہندوستانی  سفارت خانے میں بات کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔شاتن کے خاندان نے علی کو بتایا کہ 21 لوگوں کو وہاں جھوٹے کام کا خواب دکھا کر لے جایا گیا ہے۔کئی کوششوں کے بعد اس نمبر پر رابطہ ہوا جس سے شاتن نے کال کی تھی۔اس کے بعد ایک دوسرے شخص نظرالاسلام سے رابطہ کیا گیا،انہیں نیشنل اینٹی ٹریفکنگ کمیٹی اپلی کیشن ڈاؤن لوڈکرنے اور شکایت درج کرنے کو کہا گیا۔ جننار علی نے بتایا کہ وزارت خارجہ اور وزیر اعلی ممتا بنرجی کو پورے معاملے کے بارے میں بتا دیاگیاہے۔جدہ میں ہندوستانی سفارت خانے سے رابطہ کیا گیا ہے،انہیں صحیح سلامت واپس لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، کیونکہ وہ لوگ وہاں بغیر پرسنل فنڈ، ویزا اور ویلڈ پاسپورٹ کے پھنسے ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...