دہلی میٹرو سروس بحال ہونے سے پہلے ہی 20 ملازم کورونا پوزیٹو

Source: S.O. News Service | Published on 5th June 2020, 10:43 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،5؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) اَن لاک-1 کے تحت ہندوستان کی کئی ریاستوں سمیت دہلی میں بھی ریاستی حکومت نے کئی طرح کی نرمی کا اعلان کیا ہے، لیکن میٹرو خدمات کب سے بحال ہوں گی، اس سلسلے میں اب تک کچھ بھی پتہ نہیں چلا ہے۔ اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ میٹرو ریل خدمات عوام کے لیے دوبارہ شروع ہونے سے پہلے اس کے 20 ملازمین کورونا کی زد میں آ گئے ہیں۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن یعنی ڈی ایم آر سی نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے اور 20 ملازمین کے کورونا پازیٹو ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ڈی ایم آر سی کا کہنا ہے کہ ان میں سے کسی میں بھی کورونا کی علامت دکھائی نہیں دے رہی تھی، لیکن اب سبھی مریض دھیرے دھیرے ٹھیک ہو رہے ہیں۔

اس سے پہلے ڈی ایم آر سی نے جمعرات کو بھی ایک ٹوئٹ کیا جس میں کہا تھا کہ "ہندوستان کے باقی حصوں کے ساتھ ڈی ایم آر سی بھی کووڈ-19 کے خلاف لڑائی لڑ رہا ہے۔ دہلی میٹرو کے ملازمین نے میٹرو نظام کو بنائے رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا ہے اور اس میں لچیلے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔ میٹرو سروس دوبارہ بحال ہونے کے لیے سبھی منتظر ہیں۔"

یہاں قابل ذکر ہے کہ بھلے ہی دہلی میں میٹرو ریل سروس عوام کے لیے بند ہے، لیکن کچھ خاص لوگوں کے لیے دہلی میٹرو پانچوں لائنوں پر اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ خدمات دہلی میٹرو مفت میں مہیا کر رہی ہے۔ دراصل کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں پولس بہت اہم کردار نبھا رہی ہے اور ان پولس جوانوں کے لیے ہی دہلی میٹرو اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان سے ٹکٹ کا کوئی پیسہ بھی نہیں لیا جاتا اور پانچوں لائنوں پر ان کے لیے میٹرو چل رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...