بھٹکل 8جولائی (ایس او نیوز) اُترکنڑا میں کورونا کے معاملات رُکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں اور ہرروز کورونا سے متاثرہ لوگ یہاں سامنے آرہے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ضلع کے بھٹکل میں بھی کورونا پوزیٹیو معاملات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، ایک طرف ضلع میں 20 کورونا پوزیٹیو کے معاملات سامنے آئے ہیں تو اس میں 13 معاملات صرف بھٹکل سے ہیں جس میں ایک 62 سالہ شخص کی کل منگل کو مینگلور اسپتال میں موت بھی واقع ہوگئی ہے۔ بھٹکل کے ساتھ ساتھ یلاپور سے 4، ہلیال سے دو اور کاروار میں ایک شخص کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔
ذرائع کی مانیں تو بھٹکل میں ایک شخص کی موت کے بعد جن 12 دیگر لوگوں کی رپورٹس پوزیٹیو آئی ہے اس میں 43، 56 24، 25 سال کی عورتیں، 13، 9 اور 13 سال کی لڑکیاں، 5 اور6 سال کے بچے اور 24 سال کا ایک نوجوان شامل ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ ایک پولس اہلکار کی 26 سالہ اہلیہ اور اس کے ایک سال کے بچے کی بھی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ یہ دونوں ایک نرس کے پرائمری رابطے میں تھے جس کی رپورٹ پوزیٹیو آئی تھی۔
مینگلور میں بھٹکل کے جس شخص کی کل موت واقع ہوئی تھی، آج صبح مینگلور میں ہی اُن کی تدفین عمل میں آئی ہے۔