سدارامیا کابینہ میں توسیع کل،24وزراء کی حلف برداری؟

Source: S.O. News Service | Published on 26th May 2023, 9:08 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،26/مئی (ایس او نیوز) کرناٹک کی سدارامیا حکومت میں کابینہ کی توسیع کے معاملے پر دہلی میں پارٹی قیادت کے ساتھ وزیراعلیٰ سدارامیا، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکماردیگر وزراء اور قائدین نے تبادلہ خیال کیا-

کانگریس کے باخبر ذرائع کے مطابق سدارامیا کابینہ میں مزید 24 وزراء کی شمولیت پر دہلی میں اتفاق کرلیا گیا ہے - 27 مئی کی صبح 11:45بجے راج بھون میں ان نئے وزراء کی حلف برداری کی تقریب کیلئے ریاستی حکومت نے گورنر تھاور چند گہلوٹ سے اجازت بھی لے لی ہے - اس کے علاوہ سدارامیا اور ڈی کے شیوکمار کے ساتھ حلف لینے والے 8وزراء سمیت باقی تمام کو قلمدانوں کی تقسیم کے معاملے میں بھی وزیراعلیٰ،نائب وزیراعلیٰ اور پارٹی قیادت کے درمیان بات چیت کے دوران اتفاق ہوچکا ہے-

وزیراعلیٰ سدارامیا جمعہ کی صبح کانگریس رہنما راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد بنگلور لوٹیں گے- اس دوران جمعرات کے روز سدارامیا نے اے آئی سی سی دفتر کے وارروم میں وزیراعلیٰ سدارامیا، نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار، ریاستی وزراء ضمیراحمدخان، ایم بی پاٹل، ستیش جارکی ہولی، اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، رندیپ سرجے والا اور دیگر نے ریاستی کابینہ کی توسیع کے معاملے میں بات چیت کی-

پارٹی ذرائع کے مطابق وزارت میں 24/ اراکین اسمبلی وکونسل کو شامل کرلینے پر اتفاق کرلیا گیا ہے - جو قائدین وزارت میں شامل ہوں گے ان میں ایشور کھنڈرے، شیوانند پاٹل، لکشمی ہبال کر،ایس ایس ملک ارجن، شرنابسپا درشن پور، بسواراج رایا ریڈی،ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا، کے وینٹکیش چلورائے سوامی، پی ایم نریندرسوامی، ووٹرن شیٹی، آر بی تماپور، اجئے دھرم سنگھ، ڈی سدھاکر، ڈاکٹر ایم سی سدھاکر، کرشنا بائرے گوڈا، بائرتی سریش، رحیم خان، منکال وائیدیا،ایچ کے پاٹل،مدھوبنگارپا اور شیوراج تنگڑ جی کے نام لئے جارہے ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔