سرسی ندی میں تیرنے کے دوران المناک حادثہ؛ دو لڑکے جاں بحق
سرسی 11/مئی (ایس او نیوز) یہاں سداپور کی اگھناشنی ندی میں تیرنے کے دوران دو لڑکے ندی میں غرق ہو کر ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔جس میں ایک لڑکا نویں کلاس کا اور دوسرا میٹرک کا طالب العلم تھا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق چار دوست سنیچر صبح اگھناشنی ندی میں تیرنے کے لئے گئے تھے جس کےدوران یہ حادثہ پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت سرسی کے ہی وینکٹیش ہیگڈے (14) اور چندن ہیگڈے (15) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
سداپور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیاہے، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔