یلاپور میں نابالغ لڑکیوں کی گم شدگی کے2الگ الگ معاملات۔پوکسو ایکٹ کے تحت 2ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2019, 7:48 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

یلاپور 21/ستمبر (ایس او نیوز) ایک نابالغ لڑکی جو12ستمبر کو کمپیوٹر کلاس میں جانے کے لئے نکلی تھی، جب واپس نہیں آئی تو گھر والوں نے اس کی گم شدگی کی شکایت پولیس میں درج کروائی تھی۔

اس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے یلاپور پولیس نے مذکور ہ لڑکی کو ڈھونڈنکالا ہے اور اس لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں مہاراشٹرا کے عثمان آبادکے رہنے والے اسلم اسحاق تنبولی(30سال) کو پونے سے گرفتار کرلیا ہے۔ پوکسو قانون کے تحت مقدمہ دائر کرتے ہوئے ملزم کو عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے۔

12ستمبر کو ہی مندر جانے کا کہہ کر گھر سے نکلنے والی ایک اور نابالغ لڑکی بھی جب واپس نہیں لوٹی تولڑکی کے والدین کی طرف سے پولیس کے پاس گم شدگی کی رپورٹ درج کروائی گئی تھی۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ لڑکی کو کسی نے بہلا پھسلا کر اغوا کرلیا ہے۔ یلاپور پولیس نے کیس درج کرلینے کے بعد تحقیقات شروع کی اور انکولہ تعلقہ کے کسبے گرام میں ہلولّی کے رہنے والے دیویندرا عرف ناگیش سدّی (12سال) کو گرفتار کرتے ہوئے لڑکی کو برآمد کرلیا۔اس کے علاوہ لڑکی کو اغوا کرنے میں معاون بننے والے موتیش سنتان سدّی کوبھی بیلکی گرام سے گرفتار کرلیا ہے۔ ان دونوں ملزمین پر پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کرنے کے بعدعدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے۔

نابالغ لڑکیوں کی گم شدگی اور اغوا کے دو نوں معاملات بحسن وخوبی حل کرنے کی مہم میں یلاپور سرکل انسپکٹر ڈاکٹر منجو ناتھ نائک کی قیادت میں سب انسپکٹر بی جی لمانی، پروبیشنری پی ایس آئی رویندرا برادر، اے ایس آئی پاوسکر اور دیگر عملے نے حصہ لیا۔

اس مہم کو کامیابی سے انجام دینے پر ضلع ایس پی شیوپرکاش دیو راجو، ایڈیشنل ایس پی گوپال بیاکوڈاور دیگر افسران نے تحقیقاتی ٹیم کی ستائش کی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...