تلنگانہ کے ضلع وقار آباد میں زیر تربیت طیارہ حادثہ کا شکار، 2 پائلٹس ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 7th October 2019, 10:53 AM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،7؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ یو این آئی)  تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے 100 کیلومیٹر کی دوری پرواقع ضلع وقارآباد میں زیر تربیت طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس واقعہ میں دو زیر تربیت پائلٹس ہلاک ہوگئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ کیسینا طیارہ نے ضلع کے سلطان پور گاؤں کے کپاس کے کھیت میں گرنے سے پہلے 15منٹ تک اسی علاقہ میں چکر لگائے۔ بے قابو اس طیارہ کے گرنے سے پہلے اس میں آگ بھی لگ گئی۔ بتایاجاتا ہے کہ تقریباً 11.55 بجے دن میں یہ واقعہ پیش آیا۔

راجیو گاندھی ایوی ایشن اکیڈیمی حیدرآباد کے ان دو طلبہ نے بیگم پیٹ ایرپورٹ سے اس طیارہ کی اڑان بھری تھی۔اس تربیتی طیارہ کارابطہ بیگم پیٹ ایرپورٹ سے ٹوٹ گیا تھا۔دو میں سے ایک کی شناخت پرکاش وشال کے طورپر کی گئی ہے۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی دیہاتی بڑی تعداد میں مقام واقعہ پہنچ گئے جنہوں نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی۔

پولس نے طیارہ میں سوار دو افراد کو مردہ پایا۔پولیس کی اطلاع کے بعد محکمہ شہری ہوابازی کی ایک ٹیم بیگم پیٹ ایرپورٹ سے وہاں پہنچ گئی۔حادثہ کے مقام کی حصار بندی کردی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...