بھٹکل کا ایک شخص سمیت اُترکنڑا میں پھر دو لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو؛ بھٹکل کا ایک نوجوان سمیت 6 لوگ ہوئے ڈسچارج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th June 2020, 10:24 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 27/جون (ایس او نیوز) اُترکنڑا میں آج پھر دولوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے جس میں ایک خاتون  ہوناور کی ہے تو دوسرا شخص بھٹکل کا ہے۔

پتہ چلا ہے کہ بھٹکل کے مخدوم کالونی کا رہنے والا 38 سالہ شخص چھ روز قبل وجئے واڑا (اندھرا پردیش) سے بھٹکل پہنچا تھا اور اسے آتے ہی سرکاری اسکول  سونارکیری میں کورنٹائن کیا گیا تھا، اس کی رپورٹ آج کورونا پوزیٹیو نکلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کی بیوی جو   وجے واڑہ سے 31 مئی کو بھٹکل پہنچی تھی، اُس کی بھی رپورٹ 5 جون کو پوزیٹیو آئی تھی، مگر وہ خاتون  14 جون کو  صحت یاب ہوکر کاروار اسپتال سے  ڈسچارج ہوچکی ہے۔

بھٹکل کے شخص کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کی اطلاع ملتے ہی اسے سرکاری اسکول سے بذریعہ ایمبولنس کاروار لے جایا گیا ہے۔

ہوناورمیں آج جس 32 سالہ خاتون کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے، وہ  گذشتہ روز اپنے شوہر اور دو سالہ بچے کے ساتھ ممبئی سے لوٹی تھی اور تینوں کو   ہوناور پہنچنے پر کورنٹائن کیا گیا تھا، جمعہ کو  اس کے شوہر اور دو سالہ بچے کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی تھی آج اس کی بھی رپورٹ پوزیٹیو نکلی۔  

چھ لوگ صحت یاب ہوکر ڈسچارج:   کاروار اسپتال میں ایڈمٹ کورونا کے چھ لوگوں کی  رپورٹ آج نیگیٹیو آنے کی بنیاد پر انہیں ڈسچارج کیا گیا ہے جس میں  بھٹکل کا ایک   18 سالہ نوجوان بھی شامل ہے۔ دیگر لوگوں میں  13 سالہ لڑکا، 65سالہ عورت، 65سالہ شخص، 50 سالہ شخص اور 19 سالہ لڑکی شامل ہیں جنہیں  صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ  جمعرات کو بھی کمس سے  دس  لوگوں کو ڈسچارج کیا گیا تھا جس میں بھٹکل کے چار لوگ شامل تھے۔ جمعرات کو ڈسچارج ہونے والے بھٹکل کے چار لوگوں میں  دبئی سے لوٹی ہوئی ایک خاتون اور ممبئی سے لوٹے ہوئے تین لوگ   شامل ہیں۔

اب کاروار انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (کمس) میں 35 کورونا سے متاثرہ لوگ روبہ صحت ہیں، پتہ چلا ہے کہ ان میں ایک انکولہ کا  45 سالہ شخص آئی سی یو میں ایڈمٹ ہے۔ دیگر تمام لوگوں کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...