اُترکنڑا کے سداپور میں پھر دو کی رپورٹ آئی کورونا پوزیٹیو؛ والد کو پہلے ہی بھیجا گیا تھا کاروار، اب دو لڑکیوں کو بھی کیا گیا کاروار روانہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd June 2020, 2:09 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 3/جون (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے سداپور میں اب دو لڑکیوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جن کی عمر  20 سال اور 18 سال بتائی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دونوں لڑکیاں اپنے ایک بھائی اور ماں باپ کے ساتھ 19 مئی کو   مہاراشٹرا کے  تھانہ سے سداپور آئے تھے، آتے ہی انہیں رانی چنمّا  رہائشی اسکول میں  کورنٹائن کیا گیا تھا، بتایا گیا ہے کہ 27 مئی کو  ان کے 54 سالہ والد کی رپورٹ پوزیٹو آئی تھی جس کے بعد اُنہیں کاروار کمس لے جایا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو ان دونوں لڑکیوں میں کورونا کی علامت دیکھی  گئی تھی جس کے بعد دونوں لڑکیوں کو اسکول سے نکال کر سرکاری اسپتال میں نگرانی میں رکھا گیا تھا،  ان دونوں کی رپورٹ اب کورونا پوزیٹو آئی ہے۔اس بات کی بھی خبر ملی ہے کہ ان کے بھائی اور ماں کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے۔

دونوں لڑکیوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آنے کے بعد دونوں لڑکیوں کو کاروار کمس میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ سداپور میں کورونا پوزیٹو کے معاملات بڑھ کر اب چار ہوگئے ہیں۔ اسی طرح ضلع اُترکنڑا میں کورونا پوزیٹو معاملات کی تعداد بڑھ کر 81 ہوگئی ہے جس میں سے  46 اسپتال سے صحت یاب ہوکر ڈسچارچ ہوچکے ہیں، اب 35 کورونا سے متاثرہ لوگ کمس میں روبہ صحت ہیں۔

ویسے سداپور تحصیلدار  منجولا بھجنتری نے دونوں  لڑکیوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آنے کی تصدیق کی ہے اور دونوں کو کاروار شفٹ کئے جانے کی بھی اطلاع دی ہے، اس بناء پر توقع ہے کہ آج شام کو موصول ہونے والی ہیلتھ بلٹین میں ان دونوں کا تذکرہ رہےگا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...