مغربی بنگال میں پھر تشدد، 2 افراد ہلاک، ممتا بنرجی نے بلائی ایمرجنسی میٹنگ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2019, 11:19 PM | ملکی خبریں |

مغربی بنگال،20/جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) کولکاتہ سے کچھ دور واقع بھاٹپورا میں جمعرات کو پھر تشدد ہوا ہے۔یہاں ایک نابالغ لڑکے کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔اس کی عمر محض 17 سال تھی۔اس معاملے میں کل 2 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔نامعلوم افراد کے درمیان جمعرات کی صبح تنازعہ ہوا تھا۔نابالغ لڑکے کا نام رام بابو شا تھا اور وہ پانی پوری فروخت کرتا تھا۔جو تین افراد زخمی ہوئے ہیں ان کی حالت سنگین ہے اور ان کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔معلومات کے مطابق اس تنازعہ میں دیسی بم اور گولیوں کا استعمال ہوا۔ پولیس نے حالات پر قابو کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔وہیں کچھ رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ پولیس کو حالات پر کنٹرول کرنے کے لئے فائرنگ کرنی پڑی۔مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اس معاملے پر ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے۔یہ واقعہ شمال24 پرگنہ ضلع میں ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کی طرف سے نئے پولیس اسٹیشن کی عمارت کا افتتاح کرنے سے کچھ گھنٹے پہلے ہی پیش آیا۔پولیس افسر جب راستے میں تھے، اس سے کچھ دیر پہلے ہی بم دھماکہ ہوا۔اس کے بعد ان کا قافلہ پلٹ گیا اور واپس کولکاتہ چلا گیا۔لوک سبھا انتخابات کے دوران بھی مغربی بنگال میں تشدد کے معاملے سامنے آئے تھے۔پولیس افسران اور ریپڈ ایکشن فورس کی ایک ٹیم کو علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔تنازعہ کی وجہ سے کاروبار ٹھپ رہا اور دکانوں کے شٹر بند رہے۔بھاٹپورا میں اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے دوران بھی تشدد ہواتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...