آسام: مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم میں 2 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 24th September 2021, 12:22 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

گوہاٹی،24؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) آسام کے درانگ ضلع میں تجاوزات ہٹانے کی ایک مہم چل رہی تھی جس کی مقامی افراد مخالفت کر رہے تھے۔ اس دوران پولیس اور مقامی مظاہرین کے درمیان زبردست تصادم کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو ہٹانے کے لیے فائرنگ کر دی جس میں کم و بیش دو افراد کی جان چلی گئی۔ اس تصادم میں متعدد مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہو رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی-ڈنڈوں کا خوب استعمال کیا جس کی وجہ سے کئی مقامی افراد بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔

اس واقعہ کے بعد کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ تشدد کے لیے ریاستی انتظامیہ ذمہ دار ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’آسام اسٹیٹ-اسپانسرڈ آگ میں جل رہا ہے۔ میں ریاست کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ جو کچھ ہوا اس کا مستحق ہندوستان کا کوئی بچہ نہیں۔‘‘ کانگریس کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی اس واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے ’’بی جے پی کے ذریعہ نفرت پھیلانے کا نتیجہ ہے آسام تشدد۔ کانگریس پارٹی ہندوستانی شہریوں کے خلاف تشدد کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ آسام کے درانگ ضلع میں آج دوپہر تشدد اس وقت پیدا ہوا جب ڈھالپور میں کئی برس سے مقیم لوگوں کو ہٹانے کی مہم چلائی گئی۔ اس مہم کی مخالفت میں مقامی لوگ مظاہرہ کرنے لگے جس کے بعد پولیس نے فائرنگ شروع کر دی۔ اس فائرنگ میں دو شہری کی موت ہو گئی جب کہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریباً 4500 بیگھہ زمین پر قبضہ کرنے والے کم از کم 800 کنبہ کو پیر کو غیر قانونی قبضہ کے خلاف ریاستی حکومت کی مہم کے تحت بے دخل کر دیا گیا تھا۔ اس دن لوگوں نے اپنا سامان ہٹانے کے لیے کوئی مخالفت نہیں کی تھی، لیکن آج حالات بگڑ گئے۔

لوگوں کو ہٹانے کا عمل جاری رکھتے ہوئے آسام حکومت نے آج سپاجھار کے ڈھالپور میں بے دخلی کا عمل انجام دینے پہنچی جہاں مقامی لوگوں کی زبردست مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس مخالفت کو دیکھتے ہوئے پولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان تصادم ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق بے دخلی مہم کے خلاف 10 ہزار سے زیادہ لوگ تجاوزات نمبر 3 علاقہ پر مظاہرہ کر رہے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...