جعفرآباد میں دکاندار کے قتل میں 2نابالغ لڑکے پکڑے گئے

Source: S.O. News Service | Published on 13th January 2021, 11:21 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 13 جنوری (آئی این ایس انڈیا) شمال مشرقی دہلی کے علاقے جعفرآباد میں دو نابالغوں کو ایک دکاندار کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے بدھ کے روز بتایا کہ دکاندار انہیں ہراساں کرتا تھا، جس پرانہوں نے مبینہ طور پر اس کا بدلہ لینے کے لئے اسے مار ڈالا۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کی شب ظفرآباد میں چوہان بنگار پر ایک گلی میں 26 سالہ افضل کو دونوں لڑکوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ نارتھ ایسٹ دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) وید پرکاش سوریہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ملزم کی گرفت کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی، تحقیقات کے دوران مقامی لوگوں اور متوفی کے لواحقین سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی تلاشی لی گئی۔

سوریہ نے بتایاکہ تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ افضل کا تقریبا6 ماہ قبل دونوں نوعمروں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا اور دونوں کنبہ نے اس وقت یہ معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹالیاتھا۔ تب سے افضل اور ان دونوں نوعمروں کے مابین کئی مباحثے ہوئے، چنانچہ دونوں نوعمر افراد نے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر افضل کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ منصوبے کے مطابق انہوں نے افضل کو اس کی دکان کے قریب گولی مار دی،دونوں کو جعفرآباد میٹرو اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈی سی پی کے مطابق ان دونوں نے پولیس کو بتایا کہ جب بھی افضال نے انہیں علاقے میں دیکھا تو وہ انہیں ہراساں کرتا تھا، چنانچہ انہوں نے افضل سے جان چھڑانے کی سازش کی۔ پولیس نے بتایا کہ ان دونوں کے پاس سے ایک دیسی کٹا اور دو کارتوس برآمد ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...