بھٹکل میں دو مختلف سڑک حادثات میں تین زخمی ، بیلکے نیشنل ہائی وے پر کاراور بس کی ٹکر،شہر کے بیچوں بیچ بھی کار اور بائک کی ٹکر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th December 2019, 7:05 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل8/ڈسمبر (ایس او نیوز)  بھٹکل میں دو مختلف مقامات  پر ہوئے سڑک حادثات میں  تین لوگ زخمی ہوگئے   جن میں  دو افراد کا تعلق مڈکیری سے جبکہ ایک کا تعلق بھٹکل سے ہے۔

دوپہر  قریب دو بجے  شہر کے بیچوں بیچ  پی ایل ڈی بینک   کے قریب  نیشنل ہائی وے پر ایک کار اور بائک کی ٹکر میں بائک سوار شدید زخمی ہوگیا جبکہ کار کا اگلے شیشہ سمیت اسکوٹر کو شدید نقصان پہنچا۔  بائک سوار کو سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسرا حادثہ شام قریب پانچ  بجے  بیلکے نیشنل ہائی وے پر پیش آیا جب انکولہ سے مڈکیری جانے والی کار مخالف سمت سے آنے والی ایک سرکاری بس سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکرا گئی۔  حادثے میں کار پر سوار دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں بھٹکل سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بیلکے نیشنل ہائی وے پر بس غلط سائیڈ پر آگیا تھا  ، کار نے بس سے بچنے کی ہرممکن کوشش کی، مگر ٹکر سے  نہ بچ سکی، ٹکر لگنے کے بعد کار بے قابو ہوکر قریبی نالے میں گرگئی۔ اس دوران بس کے پیچھے سے آرہی ایک ٹورسٹ بس بھی بے قابو ہوگئی اور سرکاری بس سے ٹکراگئی۔ 

ٹکر لگنے سے کار کے پرخچے اُڑگئے ہیں اور کار کو شدید نقصان پہنچا ہے، اسی طرح بس اور ٹورسٹ بس کے اگلے حصے کو بھی تھوڑا بہت نقصان پہنچا ہے۔

کار پر سوار دو زخمیوں کی شناخت  مڈکیری کے  پنرائی پٹن کے رہائشی  بتائے گئے ہیں۔

بھٹکل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...