گلبرگہ میں دو گانجہ فروش گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 17th September 2020, 12:03 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ،17؍ستمبر(ایس او نیوز؍حکیم شاکر) موضع سنگاپور، تعلقہ چنچولی ضلع گلبرگہ میں کرناٹک تیلنگانہ سرحدکے قریب پولیس نے ایک گانجہ فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1.2لاکھ روپیوں کے گانجہ کے پودے ضبط کرلئے گئے۔ پولس نے چندر کانت کے ایک زرعی کھیت پر دھاوا بول کر اسے گرفتار کرلیا۔ کونچاورم پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ دوسرے معاملہ میں بیدر پولیس نے گھوڑ واڑ گاؤں، تعلقہ ہمنا آباد سے ایک گانجہ فروش کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 35,000 روپیوں کی مالیت کا 3.5کیلو گانجہ ضبط کرلیا۔ گرفتار شدہ شخص کی شناخت محمد غوث بونگے کیحیثیت  سے کی گئی ہے۔ پولیس نے اسے گانجہ فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ اس شخص کے قبضہ سے 4,900روپئے بھی برا اامد کرکے ضب کرلئے گئے ہیں۔ ہمنا آباد پولیس اسٹیشن میں معمالہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...