کمٹہ میں کار اُلٹ گئی؛ بھٹکل کے دو نوجوان زخمی؛ مینگلور شفٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd July 2019, 7:24 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ 23/جولائی (ایس او نیوز)  یہاں سے قریب دس کلو میٹر دور مرجان کے قریب برگی نیشنل ہائی وے پر ہوئے ایک حادثے میں بھٹکل کے دو افراد  زخمی ہوگئے جس میں ایک کو شدید چوٹ لگی ہے۔

اطلاع کے مطابق  بھٹکل مدینہ کالونی کے دو افراد مستنصر محتشم   اور عفیف برماور گوا سے بھٹکل لوٹ رہے تھے کہ  برگی نیشنل ہائی وے پر ان کی کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر بے قابو ہوتے ہوئے اُلٹ گئی۔ حادثے میں  مستنصرکے سر کو چوٹ لگی ہے جبکہ عفیف کے ایک پاوں کو چوٹ لگی ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ موسلادھار بارش کی وجہ سے ان کی کار روڈ پر پھسل گئی تھی جس کے نتیجے میں غالباً  کار ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور ٹکر لگتے ہی اُلٹ گئی۔

حادثے میں دونوں زخمیوں کو فوری طور پر  کمٹہ سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں  واقعے  کی اطلاع ملتے ہی کمٹہ کے سماجی کارکن اور نارتھ کینرا مسلم یونائیٹیڈ فورم اور کمٹہ  جماعت المسلمین کے جنرل سکریٹری جناب  محسن قاضی اور کمٹہ مسلم اسوسی ایشن کے نائب صدرجناب عبدالشکور   سرکاری اسپتال پہنچ گئے اور دونوں زخمیوں   کو  مینگلور روانہ کرنے ہرممکن تعاون فراہم کیا۔

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے  صدر جناب امتیاز اُدیاور جو  دونوں زخمیوں کو ساتھ لے کر  مینگلور روانہ ہوئے ہیں، فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عفیف کے ساتھ ساتھ  مستنصر کی حالت بھی قدرے بہتر ہے اوروہ خطرے سے باہر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔