مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ : اے ٹی ایس کی موجودگی سے بھگوا ملزمین سراپا احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 28th January 2022, 12:25 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی،28؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) مالیگائوں 2008 بم دھماکہ معاملے میںآج ایک بڑی اور اہم پیش رفت ہوئی ، بم دھماکہ متاثرین اور سابق وزیر نسیم خان کی کوششوں سے آج خصوصی این آئی اے عدالت میں انسدا ددہشت گرد دستہ کے دو سینئر افسران حاضر ہوئے اور خصوصی این آئی اے جج سے کہا کہ انہیں اے ٹی ایس چیف نے ہدایت دی ہیکہ وہ عدالتی کارروائی میں حصہ لیں او ر عدالت اور استغاثہ کی مددکریں۔اے ٹی ایس کی جانب سے مالیگائوں 2008بم دھماکہ معاملے کی تفتیش کرنے والے افسرموہن کلکرنی اور سینئر اے ٹی ایس افسرموہتے نے آج خصوصی این آئی اے جج پی آر سٹرے کو بتایا کہ وہ آج عدالت میں اس لیئے آئے ہیں عدالت کی جاری سماعت کا حصہ بن سکیں اور عدالت اور استغاثہ کی مدد کرسکیں۔

اے ٹی ایس افسران کی عدالت میں موجودگی پر بھگوا ملزمین خصوصاً سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور کرنل پروہت کے وکلاء سراپا احتجا ج ہوگئے اور انہوں نے عدالت سے کہا کہ عدالت کو اے ٹی ایس افسران کو ایک سیکنڈ کے لیئے بھی عدالت میں ٹہرنے کی اجازت نہیں دینا چاہئے کیونکہ اے ٹی ایس نے ہی ملزمین کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا ہے اور آج وہ عدالت میں ملزمین کے خلاف حاضر ہوئے ہیں ۔سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے وکیل جے پی مشراء نے کہا کہ حال ہی میں سابق وزیر عارف نسیم خان نے وزیر داخلہ اور اے ٹی ایس چیف سے ملاقات کی تھی جس کے بعد ہی وزیر داخلہ نے اے ٹی ایس افسران کو عدالت میں بھیجنے کا بیان دیا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے ٹی ایس افسران کو اس لیئے بھیجا گیا ہے تاکہ ملزمین کو پریشان کیا جائے جو اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ ایک سیاسی سازش کے تحت اے ٹی ایس کو عدالت میں آنے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔ایڈوکیٹ جے پی مشراء نے عدالت کو یہ یہاں تک کہ دیا کہ اگر عدالت اے ٹی ایس افسران کو کمرہ عدالت سے باہر جانے لیئے نہیں کہے گی وہ تو عدالت کے باہر چلے جائیں گے ۔

ایڈوکیٹ جے پی مشراء کی طرح ہی کرنل پروہت کے وکیل نے بھی عدالت سے احتجاجاً کہا کہ وہ اے ٹی ایس کی موجودگی کو عدالت میںبرداشت نہیں کرسکتے ، اے ٹی ایس کو اس مقدمہ میں دخل دینے کا کوئی حق نہیں ہے، این آئی اے نے ان سے اس مقدمہ کی تفتیش اپنے ہاتھوں میں لے لی ہے لہذا اے ٹی ایس کی ذمہ داری ختم ہوچکی ہے۔اسی درمیان ملزم سمیر کلکرنی نے کہا کہ عدالت کو اے ٹی ایس افسران کوکمرئہ عدالت میں بیٹھنے اور عدالت کی مدد کرنے کی اجازت دینا چاہئے کیونکہ اے ٹی ایس کی موجودگی سے جلداز جلد اس مقدمہ کا اختتام ہوگا ۔جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی جانب سے بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے عدالت کو بتایا کہ اے ٹی ایس اس معاملے میں شکایت کنندہ ہے لہذا انہیں عدالتی کارروائی میں حصہ لینے کا قانونی اختیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ اے ٹی ایس کی عدالت میں موجودگی پر احتجاج کرنے والے ملزمین کو یہ ڈر ہیکہ اگر اے ٹی ایس کو عدالتی کارروائی میںحصہ لینے کی اجازت دی گئی تو انہیں سزا ہوجائے گی۔فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد عدالت نے اے ٹی ایس افسران کو حکم دیاہے کہ معاملے کی اگلی سماعت پر عدالت میں مداخلت کار کی عرضداشت داخل کریں ،

عرضداشت داخل کرنے کے بعد عدالت تمام ملزمین اور بم دھماکہ متاثرین کے وکلاء کی بحث سننے کے بعد فیصلہ صادر کریگی۔واضح رہے کہ گواہان کے یکے بعد دیگر ے منحرف ہونے کی شکایت بم دھماکہ متاثرین نے چیف جسٹس آ ف انڈیا، چیف جسٹس آف بامبے ہائی کورٹ، وزیر داخلہ مہاراشٹر ،سپرنٹنڈنٹ آف پولس این آئی اے، اے ٹی ایس چیف و دیگر سے کی تھی اسی کے ساتھ ساتھ سابق وزیر و سینئر کانگریس لیڈر محمد عارف نسیم خان نے بھی اس ضمن میں کوشش کی اور پہلے ہوم منسٹر حکومت مہاراشٹر اور پھر اے ٹی ایس چیف سے ملاقات کرکے انہیں اس بات پر آمادہ کیاکہ اے ٹی ایس افسران اور اے ٹی ایس کے وکلاء کو عدالتی کارروائی میں حصہ لینا چاہئے تاکہ بم دھماکہ کرنے والے ملزمین کو سزائیں دلائی جاسکے۔ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجررمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجئے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ میں گواہوں کے بیانات کا اندراج کررہی ہے ، ابتک 223 گواہوں کی گواہی عمل میںا ٓچکی ہے اور عدالتی کارروائی روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے، ابتک اس معاملے میں 16؍ سرکاری گواہان اپنے سابقہ بیانات سے منحرف ہوچکے ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس نے الیکٹورل بونڈ اسکیم کو ’پردھان منتری ہفتہ وصولی یوجنا‘ کا نام دیا

الیکٹورل بونڈ معاملے میں حکومت پر حملہ تیز کرتے ہوئے پیر کو کانگریس نے اسے پوری اسکیم کو ’’پردھان منتری ہفتہ وصولی یوجنا‘‘ کا نام دیا۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور میڈیا شعبے کے انچارج جے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ ۲۱؍ ایسی کمپنیاں  جن کو سی بی آئی، ای ڈی  اور انکم ٹیکس محکمہ ...

سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہوں لوک سبھا انتخابات: ٹی ایم سی کا مطالبہ

  ٹی ایم سی کے سینئر لیڈر ڈیرک اوبرائن نے مطالبہ کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جمہوری اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ڈیرک اوبرائن نے الیکشن کمیشن پر بھی سنگین سوالات اٹھائے۔ ڈیرک اوبرائن نے منگل کو ایک سوشل ...

6 ریاستوں کے داخلہ سیکریٹری اور بنگال کے ڈی جی پی کا تبادلہ

انتخابی تاریخوں کے اعلان کے ۲؍ دن بعد الیکشن کمیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ۶؍ ریاستوں کے داخلہ سیکریٹریز، مغربی بنگال کے ڈی جی پی اور ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔ اس دوران مغربی بنگال میں جہاں نئے ڈی جی پی کااعلان ہوگیا ہے وہیں  اس ...

گجرات یونیورسٹی میں تراویح کے دوران حملہ کرنے والوں کو فرارکا موقع پولیس نے ہی دیا؛ غیر ملکی طلبہ کا الزام

اس بات کا احساس ہونے کے بعد کہ گجرات یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبہ کے ساتھ بھگوا عناصر کی مار پیٹ کا معاملہ بین الاقوامی نوعیت کا ہے، احمدآباد پولیس نے اتوار کو ۲؍ افراد کو اور پیر کو مزید ۳؍ افراد کو گرفتار کرلیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے باقاعدہ بیان جاری کرکے یقین دہانی کرائی ...

سپریم کورٹ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دائر 200 سے زائد درخواستوں پر سماعت

  سپریم کورٹ آج شہریت ترمیمی قانون 2019 کے خلاف دائر 200 سے زیادہ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ شہریت ترمیمی قانون کے اصولوں کے نفاذ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی تین ججوں کی بنچ اس کیس کی سماعت ...

وزیراعظم کے واٹس ایپ پیغام پر اپوزیشن کا اعتراض، الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

حزب اختلاف کے کچھ ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خط کو وائٹ واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو بھیجے جانے کے سلسلہ میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جس میں انہوں نے 'ترقی یافتہ ہندوستان' کی تعمیر کے لیے عوام سے حمایت طلب کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتخابی ...

ووٹر لسٹ میں نام داخل کرنے کی مہلت ابھی باقی ہے

چیف الیکٹورل آفیسر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پارلیمانی الیکشن میں ووٹ دینے کے اہل افراد کو اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کروانے کے لئے ابھی مہلت باقی ہے جس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ 

وزیراعظم کے واٹس ایپ پیغام پر اپوزیشن کا اعتراض، الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

حزب اختلاف کے کچھ ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خط کو وائٹ واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو بھیجے جانے کے سلسلہ میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جس میں انہوں نے 'ترقی یافتہ ہندوستان' کی تعمیر کے لیے عوام سے حمایت طلب کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتخابی ...

دہلی شراب پالیسی معاملہ: کویتا نے کیجریوال اور سسودیا کے ساتھ مل کر سازش کی! ای ڈی کا الزام

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کہا ہے کہ دہلی ایکسائز پالیسی معاملہ کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ بی آر ایس لیڈر کے کویتا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ان کے اس وقت کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سمیت عام آدمی پارٹی کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ سازش کی تھی۔ ای ڈی نے یہ بھی ...

دہلی دنیا کی سب سے زیادہ آلودہ راجدھانی، بہار کا بیگوسرائے بھی آلودہ ترین شہر

دنیا بھر میں آلودگی کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں دہلی کو آلودہ ترین فضا والی راجدھانی قرار دیا گیا ہے۔ تاہم اگر ہم دنیا کے سب سے آلودہ شہر کی بات کریں تو بہار کا بیگوسرائے سرفہرست ہے۔ سوئس تنظیم ’آئی کیو ایئر‘ کی ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ 2023 کے مطابق، 54.4 ...

بہار میں کابینہ توسیع کے بعد بی جے پی کے 12 اراکین اسمبلی ناراض!

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پالا بدلنے کے بعد سے بہار میں سیاسی ناراضگی اور غول بندی کا ایک سلسلہ سا شروع ہو گیا ہے۔ وزارت حاصل کرنے کے لیے کبھی جے ڈی یو کے ارکان اسبلی لابنگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں تو کبھی بی جے پی کے لوگ محاذ آرائی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس درمیان اب خبر یہ ...

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔