وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کی طوفانی بلے بازی ،پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 6وکٹ سے دی شکست

Source: S.O. News Service | Published on 7th December 2019, 12:09 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

حیدرآباد،7/دسمبر(ایس او نیوز/ایجنسی) تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں کپتان وراٹ کوہلی کی شاندار اننگز کی بدولت ہندوستان نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دی ۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورس میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 207 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا ، جس کو ہندوستانی ٹیم نے 18.4 اوورس ہی میں چار وکٹ کھوکر حاصل کرلیا ۔

ہندوستان کی شروعات تو بہت اچھی نہیں رہی اور سلامی بلے باز روہت شرما صرف 8 رن بناکر ہی پویلین لوٹ گئے ، مگر اس کے بعد دوسرے سلامی بلے باز کے ایل راہل اور کپتان وراٹ  کوہلی نے شاندار اننگز کھیلی اور دونوں کے درمیان سنچری کی شراکت داری ہوئی ۔ مگر راہل 40 گیندوں پر 62 رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد ریشبھ پنت نے بھی چھوٹی مگر طوفانی اننگز کھیلی اور انہوں نے 9 گیندوں پر 18 رن بنائے ۔ تاہم ایک طرف سے کپتان کوہلی کریز پر جمے رہے اور انہوں نے چھکا لگا کر ٹیم انڈیا کو جیت دلائی ۔ کوہلی نے 50 گیندوں پر 94 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی ۔ علاوہ ازیں سریش ائیر نے چار رن بنائے ۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے كھیری پئرے نے دو جبکہ کوٹریل اور پولارڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے کیلئے اتری ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلا جھٹکا 13 کے ہی مجموعی اسکور پر لینڈل سیمنس کی شکل میں لگا ، لیکن اس کے بعد ایون لوئس اور کنگ نے مل کر طوفانی اننگز کھیلی ۔ لوئس نے 17 گیندوں میں 40 رن جبکہ کنگ نے 23 گیندوں میں 31 رن بنائے ۔ لوئس کے آوٹ ہونے کے بعد ہیٹ مائر میدان پر آئے اور انہوں نے تیز رفتاری سے نصف سنچری بنائی ۔ ہیٹ مائر 41 گیندوں پر 56 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ کپتان پولارڈ نے بھی اپنا ہاتھ دکھایا اور 19 گیندوں پر 37 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ آخر میں جیسن ہولڈر نے 9 گیندوں پر 24 رنوں کی طوفانی اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور کو 200 کے پار پہنچادیا ۔ اس کے علاوہ رامدین نے بھی سات گیندوں میں 11 رن بنائے ۔

ٹیم انڈیا کی طرف سے سب کامیاب چہل رہے ، جنہوں نے چار اوورس میں 36 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے ۔ اس کے علاوہ واشنگٹن سندر ، ڈی چاہر اور جڈیجہ کو ایک ایک وکٹ ملا ۔ ڈی چاہر کافی مہنگے ثابت ہوئے اور انہوں نے چار اوورس میں 56 رن خرچ کئے ۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...