آسٹریلیا نے ہندوستان کو 10وکٹ سے شکست دی،ڈیوڈ وارنراور اورن فنچ کی زبردست سنچریاں

Source: S.O. News Service | Published on 15th January 2020, 11:33 AM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی،15/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر(ناٹ آؤٹ 128) اور اورن فنچ (ناٹ آؤٹ 110) کی زبردست سنچریوں اور ان کے درمیان 258 رنوں کی شاندار شراکت کی بنیاد پر آسٹریلیا نے ہندوستان کو پہلے یک روزہ میچ میں منگل کے روز 10 وکٹ سے زبردست شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ عالمی کپ کی دو مایہ ناز ٹیموں کی ٹکر میں آسٹریلیا نے ہندستان کو کھیل کے ہرشعبے میں پچھاڑ دیا اور اپنے ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں ہندوستان کے خلاف پہلی بار 10 وکٹ سے جیت حاصل کی۔ ہندوستان نے حالانکہ 49.1 اوورں میں 255 رن کا چیلنج سے بھرپور اسکور بنایا، لیکن دونوں آسٹریلیائی سلامی بلےبازوں نے اسے چھوٹا ثابت کردیا۔ آسٹریلیا نے 37.4 اوورں میں بغیرکوئی وکٹ کھوئے258 رن بناکر مقابلہ جیت لیا۔

آسٹریلیا اپنی ونڈے میچوں کی تاریخ میں پانچویں مرتبہ ایک روزہ میچ 10 وکٹ سے جیتا ہے. آسٹریلیا نے سے پہلے ویسٹ انڈیز کو 2001 میں، انگلینڈ کو 2003 میں، بنگلہ دیش کو 2005 میں اور بنگلہ دیش کو 2007 میں 10 وکٹ سے ہرایا تھا۔ آسٹریلیا نے اس جیت سے ہندستان کو دکھا دیا کہ اسے ابھی کافی محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ ہندو ستانی ٹیم اپنے گھریلو سیشن میں جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا سے سیریز جیتنے کے بعدیہ سیریز کھیل رہی تھی لیکن مہمان ٹیم نے میزبان کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں تارے دیکھا دیئے۔ وارنر اور کپتان فنچ کی بلے بازی نے ہندوستانی گیند بازی کی پول کھول کر بھی رکھ دی۔

وارنر نے 112 گیندوں پر ناٹ آوٹ 128 رن میں 17 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ وارنر نے اپنی اننگز کا 10 واں رن بنانے کے ساتھ ساتھ ون ڈے میں 5000 رن بھی پورے کر لئے. وہ سب سے تیز 5000 رن پورے کرنے والے آسٹریلیائی بلے باز اور دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے۔ وارنر کی یہ 18 ویں ون ڈے سنچری تھی۔. فنچ نے اپنی 16 ویں ون ڈے سنچری بنائی۔ فنچ نے 114 گیندوں پر ناٹ آوٹ 110 رن میں 13 چوکے اور دو چھکے لگائے۔

ہندستان کو اس طرح وانکھیڑے میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا. آسٹریلیا کی ہندستان میں یہ مسلسل چوتھی جیت ہے. اس سے پہلے آسٹریلیا نے 2003 اور 2006 کے درمیان ہندستان میں مسلسل چار ون ڈے جیتنے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...