ہاردک پانڈیا کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی سے ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو 26رنز سے شکست دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 1:35 AM | اسپورٹس |

چنئی:19؍ستمبر(ایجنسی)ہاردک پانڈیا کی شاندار آل راؤنڈ کار کردگی کی بدولت ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو26 رنز سے شکست دے کر پانچ ون ڈے میچوں کی سریز میں 1-0کی سبقت حاصل کر لی۔ چنئی کے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بارش سے دو بار رکاوٹ آنے کے باعث ڈک ورتھ لوئس کے فارمولے کے تحت آسٹریلیا کو21اووروں میں164رنز کا ٹارگٹ دیا گیا۔ لیکن ابھی نصف منزل بھی طے نہیں ہو پائی تھی کہ نصف ٹیم آؤٹ ہو کر پویلین واپس جا چکی تھی۔ اس کے بعد توبلے باز بس حاضری لگانے ہی آتے رہے اور آسٹریلیا شکست کی جانب بڑھتا رہا ۔ اور آسٹریلیا 21اووروں میں 9وکٹ پر 138رنز ہی بنا سکا۔ میکسویل 18گیندوں پر 3چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 39رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افتتاحی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے28گیندوں پر دو چوکوں کے ساتھ25اور فاکنر نے25گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے32رنز بنائے اور غیر مفتوح رہے ۔ باقی سات بلے باز دو عددی ہندسہ میں پہنچنے سے پہلے ہی آؤٹ ہو گئے۔ ہندوستان کی جانب سے لیگ اسپنر یجوندر چاہل نے 5اووروں میں30رنز کے عوض3وکٹ لیے جبکہ کلدیپ یادو اور ہاردک پانڈیا کو دو دو اور بھونیشورکمار اور جسپریت بومراہ کو ایک ایک وکٹ ملی۔

آل راؤنڈر ہاردک پانڈیاکو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس سے قبل پانڈیا اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی شاندارنصف سنچریوں کی مددسے ہندوستان نے مقررہ50اووروں میں سات وکٹ پر 281 رنز بنائے۔ اگرچہ ایک موقع پر جب ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بازی کرتے ہوئے محض11رنز پر چوٹی کے تین بلے بازوں سے ہاتھ دھونے کے بعد87رنز تک پہنچتے پہنچتے مزید دو وکٹ گنوا دیے تو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ہندوستان ٹاس جیتنے کے فائدے سے محروم ہو جائے گا اور ڈیڑھ سو رنز بھی نہیں بنا سکے گا۔لیکن اسکے بعد پانڈیا نے اننگز کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اختیار کر کے بالرز کو مزید حاوی نہ ہونے دیا اور دوسری جانب دھونی نے ابتدا میں محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہی اپنے وہی پرانے تیور دکھائے جس کے لیے وہ جانے جاتے ہیں اور پانڈیا وبھونیشور کمار کے ساتھ مل کر انہی باؤلرز پر جنہوں نے ابتدا میں ٹیم انڈیا کی بیٹنگ صف میںتباہی مچا کر ہندوستانی خیمے میں کھلبلی مچا دی تھاایسے ٹو ٹ پڑے کہ گیند اور باؤنڈری لازم و ملزوم بن گئیں۔ پانڈیانے محض 66 گیندوں میں 86 رن بنائے جس میں پانچ چوکے اور پانچ چھکے شامل ہیں۔

دھونی اپنی نصف سنچری تک محتاط انداز میں کھیلتے رہے لیکن اس کے بعد انہوں نے بھی۔ دھونی نے 88 گیندوں پر 79 بنائے جس میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔ تیز گیند باز بھونیشور کمار نے 30 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 32 رن بنائے۔ پانڈیا اور دھونی نے چھٹے وکٹ کے لئے 118 رن کی شراکت کی جبکہ دھونی اور بھونیشور نے ساتویں وکٹ کے لئے 72 بنائے۔.افتتاحی بلے باز اجنکیا رہانے محض پانچ رن بنانے کے بعدچوتھے اوور میں ناتھن کولٹن نائل کا شکار بن گئے۔ سری لنکا میں ا?خری دو میچوں میں سنچری لگانے والے کپتان وراٹ کوہلی اس بار کھاتہ کھولے بنا ہی کولٹر نائل کی گیند پر گلین میکسویل کو کیچ تھما بیٹھے۔ کولٹر نائل نے اپنے چھٹے اوور کی پہلی گیند پر وراٹ کا قیمتی وکٹ لینے کے بعد تیسری گیند پر منیش پانڈے کو میتھیو ویڈ کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ منیش کا بھی کھاتہ نہیں کھلا۔ فارم میں چل رہے اوپنر روہت شرما 44 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 2 رن بنانے کے بعد مارکس اسٹونس کا شکار بن گئے۔ روہت کا کیچ کولٹر نائل نے لپکا اور ان کا وکٹ 64 اسکور پر گرا۔ کیدار جادھو نے 54 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 40 رن بنائے۔اسٹونس نے انہیں اپنا دوسرا شکار بنایا۔ ہندوستان نے اپنا پانچواں وکٹ 87رن کے اسکور پر گنوادیا۔ ایسے نازک موقع پر دھونی نے زبردست قوت ارادی اور پانڈیا نے زبردست جارحانہ انداز کا مظاہرہ کیا۔ پانڈیا کی جارحانہ اننگ کا خاتمہ لیگ اسپنر ایڈم جمپا نے کیا۔ پانڈیا کا کیچ جمیس فاکنر نے لیا۔ پانڈیا کا وکٹ جب گرا تو ہندوستان کا اسکور 41 ویں اوور میں 205 رن تھا۔ پانڈیا کا ون ڈے میں اب تک کا یہ سب سے شاندار اسکور ہے اور ان کی تیسری نصف سنچری ہے ۔ دھونی اننگ کے آخری اوور کی چوتھی گیند پر ایک لمبی ہٹ لگانے کی کوشش میں آؤٹ ہو گئے۔ دھونی کا وکٹ فاکنر نے لیا اور کیچ ڈیوڈ وارنر نے لیاآسٹریلیا کی طرف سے کولٹر نائل نے 44 رن پر تین وکٹ لے کامیاب باؤلر رہے جبکہ اسٹونس نے دو اورجمبا وفاکنر نے ایک ایک وکٹ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...