1971 کی جنگ انسانیت اور جمہوریت کے وقار کی حفاظت کے لیے لڑی گئی تھی: راج ناتھ سنگھ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd October 2021, 10:50 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22؍اکتوبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 1971 کی جنگ مین سیاسی اور عسکری قیادت اور تینوں افواج کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو فتح کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے جمعرات کے روز کہا کہ یہ جنگ زمین پر یا وسائل پر حق جمانے کے لیے نہیں بلکہ ‘انسانیت’ اور ‘جمہوریت’ کے وقار کے تحفظ کے لیے لڑی گئی تھی۔

مسٹر راجناتھ سنکھ نے جمعہ کے روز بنگلور میں گولڈن وکٹری برس کے ضمن میں فضائیہ کے تین روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات میں تینوں فوجوں کے درمیان باہم ربط کی اہمیت کو سمجھنے کے لیے 1971 کی جنگ بہترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ نے ہمیں سوچنے، منصوبہ بندی کرنے، تربیت اور مل کر لڑنے کی اہمیت سکھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس سٹاف کی تقرری، فوجی امور کے محکمے کی تشکیل کو اسی فہم اور ہم آہنگی کے عزم کے طور پر دیکھا جانا چاہیے، جو 1971 کی جنگ میں تھا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ 1971 کی جنگ کا بنیادی مقصد کسی کے حقوق چھیننا نہیں تھا بلکہ انسانیت اور جمہوریت کے وقار کا تحفظ کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ “ہماری قوم کا سر ہمیشہ اس بات پر فخر کے ساتھ بلند رہے گا کہ جب بھی ضرورت پڑی وہ ہمیشہ سچ، انصاف اور انسانیت کے لیے کھڑا ہواہے۔”

اس وقت کی سیاسی اور عسکری قیادت کے مابین بہتر ہم آہنگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج کو مکمل آزادی دی گئی ہے اور فوج نے روایت کے مطابق اہل وطن کے اعتماد کو مکمل طور پر برقرار رکھا ہے۔ یہ فتح سیاسی اور عسکری ہم آہنگی کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ جنگ کئی محاذوں پر لڑی گئی، جس میں شمالی سیکٹر سے دراندازی کو روکنے اور عالمی برادری میں امن، انصاف اور انسانیت کے علمبردار کی حیثیت سے ہندوستان کی ساکھ کو برقرار رکھنا شامل تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...