وجیا نگر : دو سگے بھائی بہن سمیت 4 نوجوان طالب علم جھیل میں غرقاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd November 2022, 2:07 AM | ریاستی خبریں |

وجیا نگر 2/ نومبر (ایس او نیوز) وجیا نگر ضلع  کے چنّا ہلّی ٹانڈا کی ایک جھیل میں 4 نوجوان طالب علم غرقاب ہو گئے جن میں دو سگے بھائی بہن بھی شامل ہیں.

جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی شناخت اشوینی (17 سال) ، اس کا بھائی ابھیشیک (14 سال)، کاویا (19 سال) اور اپوروا (14سال) کے طور پر کی گئی ہے.

موصولہ رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ بچے جھیل کنارے سیر کے لئے گئے تھے ۔ اس دوران مبینہ طور پر ابھیشیک کا پاوں پھسل گیا اور وہ جھیل میں گر گیا ، تب باقی بچوں نے اسے بچانے کی کوشش کی اور سب کے سب پانی میں بہہ گئے.

اطلاع ملتے ہی پولس جائے وقوع پر پہنچی اور غوطہ خوروں کی مدد سے چاروں کی نعشیں باہر نکالی گئی۔ اس تعلق سے ہرپن ہلّی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔