ٹی ای ٹی امتحان کے نتائج کا اعلان: پرائمری اسکولوں کیلئے 18960اور ہائی اسکولوں کیلئے 26114امیدوار اہل

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2021, 11:26 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍ستمبر (ایس او نیوز) محکمہ تعلیمات عامہ کے سنٹرل داخلہ یونٹ کی جانب سے گزشتہ اگست میں منعقد ٹیچرس ایلجبلٹی ٹسٹ (ٹی ای ٹی) کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت 45,074نے اساتذہ کی اہلیت حاصل کی ہے۔ اطلاع کے مطابق ان میں پرائمری اسکول اساتذہ کے طور پر 18,960اور ہائی اسکول اساتذہ کے طو رپر 26,114 افراد نے اہلیت پائی ہے۔ محکمہ تعلیمات عامہ کے ذرائع نے بتایا کہ اس مرتبہ ٹی ای ٹی امتحان کے پہلے پرچہ کے لئے پرائمری اسکول پہلی تا 5ویں جماعت کے اساتذہ) کل 1,02,282اور دوسرے پرچہ کیلئے (چھٹی تا 8ویں جماعت) 1,49,552 افراد سمیت کل 2,51,834 افراد نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ ان میں پہلے پرچے کے لئے 91,176 اور دوسرے پرچہ کے لئے 1,38,710سمیت کل 2,31,881افراد نے امتحان لکھا۔پرائمری اسکول اساتذہ کے لئے اہلیت پانے والے پہلے پرچہ میں حاضر ہونے والوں میں 18,960اور ہائی اسکول اساتذہ کی اہلیت پانے والے دوسرے پرچہ کے 26,114نے کامیابی حاصل کی اور ریاست بھر کے اسکولوں میں اساتذہ کے طور پر خدمت انجام دینے کی اہلیت حاصل کی، اس کے علاوہ سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی بھرتی کے لئے حکومت کی جانب سے نامزدگی کے دوران بھی عرضیاں داخل کرسکتے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ عام زمرہ کے امیدواروں کے پرچوں میں 60فیصد اور درج ذات وفہرست طبقات ومعذورین امیدواروں کے لئے 55فیصد اہلیتی مارکس دئے گئے۔ نتائج میں 33ہزار نے فرسٹ کلاس میں کامیابی حاصل کی ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ امیدواروں کو امتحان کے دوران او ایم آر شیٹ میں مقررہ باکس میں دستخط اور انگوٹھے کا نشان لگانے واضح طور پر ہدایت دینے کے باوجود مختلف اضلاع کے امتحانی مراکز میں 21امیدواروں نے دستخط نہیں کیا ہے اس لئے ان امیدواروں کے نتائج روک لئے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...