ہنگامی ضرورت کے لئے اب 100 نمبر کے بجائے 112 نمبر ڈائل کیا جائے

Source: S.O. News Service | Published on 2nd May 2021, 10:57 AM | ساحلی خبریں |

کاروار ،2 ؍ مئی (ایس او نیوز) مرکزی حکومت نے پورے ملک میں ہنگامی ضرورت کے لئے 'ایک ملک ۔ ایک نمبر' اسکیم کے تحت جو "ایمرجنسی ریسپانس سپورٹ سسٹم"(ای آر ایس ایس) وضع کیا ہے اس کے لئے 112 ڈائل کرنے کی ملک گیر سہولت عام کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت کسی بھی ناگہانی مصیبت یا حالات کے دوران پولیس، فائر بریگیڈ،غیرہ کے لئے الگ الگ نمبر ڈائل کرنے کے بجائے صرف 112 نمبر پر رابطہ کرنا   کافی ہوگا۔

     شمالی کینرا میں بھی یہ سہولت اب جاری ہوگئی ہے۔  ضلع ایس پی شیوپرکاش دیوراجو نے کاروار کے ڈسٹرکٹ آرمڈ پولیس پریڈ گراونڈ پر 112 نمبر کے ساتھ منسلک 16 گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے کہا کہ ضلع کے عوام اب اسی نمبر پر کسی بھی ہنگامی صورت حال کی اطلاع دیتے ہوئے مدد طلب کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ مرکزی حکومت کی بہت ہی کارآمد اسکیم ہے۔ اس ہنگامی ضرورت کے لئے جو مختلف نمبر چل رہے تھے اب وہ سب خدمات اس 112 نمبر پر ڈائل کرنے سے فوری طور پر فراہم کی جائیں گی۔ اس اسکیم پر عمل درآمد کے لئے ضلع ایس پی کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق ریاستی حکومت الگ الگ اضلاع کے لئے مرحلہ وار 112 نمبر کی گاڑیاں فراہم کرے گی۔  ریاستی پولیس ہیڈ کوارٹر کی طرف سے فی الحال 16 گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ یہ گاڑیاں اس سے قبل 100 نمبر پر جو کال آتی تھیں اور جرائم کی صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے ضلع کے مختلف مقامات کے لئے متعین کی گئی ہیں۔ 

    اس نمبر پر کال، ایس ایم ایس، یا  [email protected] پر آنے والے ای میل یا http://ka.need.in پر آنے والی درخواست یا کسی مقام سے پیانک سگنل (خوف و دہشت کا اشارہ) ملنے پر جائے وقوع سے قریب ترین علاقے میں موجود ہنگامی امداد والی گاڑی سے متاثرہ فرد/افراد کو جلد از جلد مدد پہنچائی جاتی ہے۔ یہ ایمر جنسی خدمات عوام کے لئے  24x7 دستیاب رہیں گی ۔

    اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی ایس بدری ناتھ ، ڈسٹرکٹ آرمڈ ریزرو فورس کے ڈی وائی ایس پی آر دلیپ کلگُجّی، سی پی آئی سنتوش شیٹی وغیرہ موجود تھے۔

یاد رہے کہ ایمبولنس کو چھوڑ کر دیگر سبھی ایمرجنسی خدمات کے لئے اب 112 ڈائل کرنا کافی ہوگا، البتہ ایمبولنس سروس کے لئے 108 ڈائل کرنا ضروری ہوگا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔