19؍اپریل کو کرناٹک میں راہل کی انتخابی مہم
بنگلورو،17؍اپریل (ایس او نیوز) کل ہند کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) صدر راہل گاندھی جمعہ 19؍اپریل کو ریاست کا دورہ کریں گے۔ یاد رہے 18؍ اپریل کو یہاں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہونے والی ہے۔ اس کے ایک دن بعد وہ کرناٹک آرہے ہیں۔ پہلے وہ 18؍اپریل کو آنے والے تھے۔ اس موقع پر بھی ان حلقوں میں پارٹی کی انتخابی مہم چلاتے جہاں 23 اپریل کو دوسرے مرحلہ کی پولنگ ہونے والی ہے۔ تاہم اب پروگرام بدل گیا ہے۔ 19؍اپریل کو وہ چکوڑی میں پرکاش ہکیری اور رائچور میں بی وی نائک کے لئے انتخابی مہم چلائیں گے۔ یہ دونوں کانگریس کے امیدوار ہیں۔ یاد رہے 2019 کے عام انتخابات ملک بھر میں جاری ہیں۔ ریاست میں انہیں 2مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا مرحلہ 18؍اپریل کو جبکہ دوسرا 23؍اپریل کو ہے۔ بنگلور شہر کے تینوں پارلیمانی حلقوں کے لئے جمعرات 18؍اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔