بھٹکل سے 200 سے زائد تھوک کے نمونے جانچ کے لئے روانہ؛ 16 کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کی خبر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th July 2020, 9:59 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 4/جولائی (ایس او نیوز) حال ہی میں بھٹکل میں   کورونا کے  جو تازہ معاملات سامنے آئے ہیں، اُس  میں مزید اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ان کے پرائمری رابطے میں آنے والوں کے اب تک 200 سے زائد لوگوں کے نمونے جانچ کے لئے روانہ کئے گئے ہیں جس میں سے بعض کی رپورٹ آج صبح موصول ہوئی ہے۔

ذرائع کی مانیں تو جن لوگوں کی  رپورٹس آئی ہیں، اُس میں 16  کی رپورٹ پوزیٹیو  ہے،  شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شام  تک جب دوسروں کی رپورٹس آئے گی تو  پوزیٹیو معاملات   میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ  ہے۔ فی الحال اس بات کا پتہ نہیں چلا ہے کہ آج جن کی رپورٹ پوزیٹیو آ ئی ہے اس میں پرائمری رابطے والے کتنے لوگ ہیں۔ اور دیگر ریاستوں سے آنے والوں کے بھی نام ہیں یا نہیں ہے۔

یاد رہے کہ بھٹکل میں اگلے چند دنوں میں کورونا کے معاملات میں اضافہ کے خدشے کے پیش نظر   پیشگی اقدامات کے طور پر ہیبلے میں واقع  بھٹکل ویمن سینٹر کو   کوویڈ۔19 سینٹر میں تبدیل کیا گیا ہے جہاں قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے  اب تک 80 بستروں کا انتظام کیا جاچکا  ہے۔ سننے میں آیا ہے کہ  محکمہ صحت   کی جانب سے  کاروار اسپتال سے آ ج سنیچر صبح تک مزید بستروں کا انتظام کیا جائے گا اور قریب سواسو  بیڈ  تک یہاں لگانے کی کوشش کی جائے گی۔ اسکے بعد یہاں کورونا سے متاثرہ لوگوں کو رکھنے کی کاروائی شروع ہوگی۔ کیونکہ ایک بار یہاں کورونا سے متاثرہ لوگوں کو داخل کرنے کے بعد پھر کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ضلع میں 34 معاملے: بھٹکل میں کوروناکے 16 معاملات کے ساتھ آج اتر کنڑا میں جملہ 34 کورونا کے معاملے سامنے آنے کی خبر ہے جس میں سرسی اور انکولہ سے6،  6 ، ہوناور سے 5 اور ڈانڈیلی کے ایک شخص کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کی خبر ہے۔ ذرائع سے ملی ان خبروں کی تصدیق کے لئے اب شام کو موصول ہونے والی ہیلتھ بلیٹن کا انتظار کرناہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...