سوڈان میں خانہ جنگی کے دوران 1800 اموات، 180 نامعلوم لاشوں کی تدفین

Source: S.O. News Service | Published on 4th June 2023, 12:45 PM | عالمی خبریں |

خرطوم، 4/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) سوڈانی ہلال احمر نے کہا ہے کہ خرطوم اور دارفور میں جاری لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے 180 ایسے افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہین ہو سکی۔ انہیں بھی دفن کر دیا گیا ہے۔ ہلال احمر نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ 15 اپریل کو لڑائی شروع ہونے کے بعد سے رضاکاروں نے 102 نامعلوم لاشوں کو دارالحکومت کے الشقیلاب قبرستان میں اور 78 دیگر لاشوں کو دارفور کے قبرستانوں میں دفن کیا ہے۔

فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو نے بارہا شہریوں کی حفاظت اور انسانی راہداریوں کو محفوظ بنانے کا عہد کیا ہے۔ لیکن ریڈ کریسنٹ جسے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سے تعاون حاصل ہے، نے کہا کہ اس کے رضاکاروں کو "سکیورٹی پابندیوں کی وجہ سے لاشوں کو نکالنے کے لیے سڑکوں پر گھومنا مشکل محسوس ہوا‘‘۔

گذشتہ ماہ سعودی عرب میں جنگ بندی کے مذاکرات میں متحارب فریقوں نے امدادی اداروں،سوڈانی ریڈ کریسنٹ اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کو جنگ سے متاثرہ مقامات تک امداد پہنچانے اور میتوں کو دفن کرنے کا موقع دینے پر اتفاق کیا تھا۔ لیکن دونوں طرف سے بار بار کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں سعودی عرب اور امریکا کی ثالثی میں طے پانے والا جنگ بندی کا معاہدہ ٹوٹ گیا۔

دارالحکومت کے پورے علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل ہے۔ ہفتے میں صرف چند گھنٹے بجلی دستیاب ہے اور جنگ زدہ علاقوں میں تین چوتھائی اسپتالوں نے اپنی خدمات فراہم کرنا بند کر دی ہیں۔ صورت حال خاص طور پر مغربی دارفور میں سنگین ہے جو سوڈان کی آبادی کا ایک چوتھائی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...