کورونا اَپ ڈیٹ: جنوبی کینرا میں 17 اور اڈپی میں 22نئے پوزیٹیو معاملات۔ جملہ متاثرین کی تعداد جنوبی کینرا میں241۔اڈپی میں ہوگئی 990

Source: S.O. News Service | Published on 13th June 2020, 4:40 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو،13؍جون (ایس او نیوز) پچھلے دو دنوں سے اڈپی میں ایک بھی نیا پوزیٹیو معاملہ دیکھنے کو نہیں ملاتھا، جس سے سمجھا جارہاتھا کہ کووِڈ کی رفتار پر اڈپی میں کچھ لگام لگ گئی ہے۔لیکن جمعہ کے دن شام کوضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہیلتھ بلیٹین کے مطابق اڈپی ضلع میں پھر  22نئے پوزیٹیو کیس سامنے آئے ہیں اوریہاں جملہ متاثرین کی تعداد 990ہوگئی ہے۔

جبکہ جنوبی کینرا میں کووِڈ سے متاثر ہونے کے 17نئے معاملے سامنے آئے ہیں جن میں سے 14افرد سعودی عربیہ سے لوٹے ہوئے ہیں جبکہ تین مہاراشٹرا سے لوٹے ہوئے افراد ہیں۔اس کے بعد وہاں پر جملہ متاثرین کی تعداد241ہوگئی ہے۔ ان میں سے فی الحال 105معاملے ایکٹیو ہیں اور جمعہ کے دن ڈسچارج ہونے والے 4افراد سمیت129لوگ صحت یا ب ہوچکے ہیں۔ اب تک جنوبی کینرا میں کووِڈ کی وجہ سے 7افراد موت کا شکار ہوگئے ہیں۔اس وقت ایک پچاس سالہ شخص آئی سی یو میں داخل ہے اور اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔جمعہ کے دن 25لوگوں کو نگرانی کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔جبکہ سانس کی شدیدتکلیف(SARI) والے 27مریض اسپتال میں لائے گئے ہیں۔

اڈپی ضلع میں جمعہ کے دن پوزیٹیو نکلنے والے 22معاملوں میں 14مرد اور 8خواتین شامل ہیں جن میں سے جملہ 21افراد مہاراشٹرا سے لوٹے ہوئے ہیں۔جبکہ ایک مریض ایسا ہے جو پچھلے دنوں کووِڈ پوزیٹیو نکلنے والے لیاب ٹیکنی شین کے رابطے میں آیاتھا اور اب وہ خود پوزیٹیو ہوگیا ہے۔جمعہ کے دن 63 افراد نے 28دن کی کوارنٹین کی مدت پوری کرلی ہے۔ فی الحال 456افراد ہوم کوارنٹین اور 18لوگ سرکاری نگرانی والے مراکز میں کوارنٹین کئے گئے ہیں۔ جبکہ ایک ہائی رِسک مریض کو اسپتال کے اندر کوارنٹین کیاگیا ہے۔

 اسی طرح جمعہ کے دن 14نئے لوگوں کو نگرانی کے لئے اسپتال میں لایا گیا ہے جس سے آبزرویشن میں رکھے گئے افراد کی تعداد 80ہوگئی ہے۔ان میں سے تین کووِڈ کے مشتبہ مریض ہیں،9سانس کی شدید تکلیف والے اور 2انفلوئنزا جیسی علامات کے مریض ہیں۔جمعہ کے دن 12لوگوں کو اسپتالوں کے آبزرویشن وارڈس سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔جبکہ 31مریضوں کو صحت یاب ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔اب تک کووِڈ کی وجہ سے ضلع اڈپی میں ایک مریض کی موت واقع ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...