کرناٹک میں 17 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے ، ڈی روپا محکمہ داخلہ کی پہلی خاتون چیف سکریٹری مقرر

Source: S.O. News Service | Published on 6th August 2020, 11:13 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ،6؍اگست(ایس او نیوز؍پی ٹی آئی) کرناٹک میں حال ہی میں 13 سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کا تبادلہ کیا گیا ۔ اس کے کچھ عرصہ بعد اب کرناٹک حکومت نے ایک بار پھر 17 آئی پی ایس عہدیداروں کا تبادلہ کردیا۔

نئے تقررات میں سے ڈی روپا کو بنگلورو آئی جی پولیس ریلوے سے داخلہ چیف سکریٹری بنایا گیا ہے۔ ڈی روپا ریاست کی پہلی ایسی خاتون آئی پی ایس جنہیں اس عہدہ پر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی روپا 2000 بیاچ کی آئی پی ایس عہدیدار ہیں۔ انہوں نے اپنی تعیناتی پر مسرت  کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے  ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کیا کہ ’’میں نے معتمد داخلہ ، کرناٹک حکومت کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی ہے۔ اتفاق سے مجھے پتا چلا کہ میں اس عہدہ پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں۔‘‘

1995 بیاچ کے آئی پی ایس عہدیدار امیش کمار ابھی تک ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اور محکمہ داخلہ کے چیف سکریٹری تھے۔ ان کا تبادلہ کر کے انہیں اے ڈی جی پی کریمینل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی ) میں معاشی جرائم کی شاخ بنگلورو بھیجا گیا ہے۔ انہیں اس عہدہ پر بی دیانند کی جگہ بھیجا گیا ہے۔

2007 بیاچ کے آئی پی ایس عہدیدار این ششی کمار ڈپٹی کمشنر آف پولیس تھے انہیں بنگلورو کے وائرلیس میں ایس پی کے عہدہ پر مقرر کیا گیا ہے۔ یہاں پر تعینات دھرمیندر کمار مینا کا اس عہدہ سے تبادلہ کردیا گیا ہے۔ انہیں ڈی سی پی بنگلورو نارتھ ڈیویژن بنایا گیا ہے۔ 2013 بیاچ کے سمن ڈ پینیکر کو ڈپٹی ڈائرکٹر کر ناٹک پولیس اکیڈیمی بنایا گیا ہے۔

2008 بیاچ کی عہدیدار روہنی کو پچا سیپد بنگلورو ساؤتھ میں ڈی سی پی کے عہدہ پر مامور تھیں انہیں یہاں سے سی آئی ڈی بنگلورو میں ایس پی کے عہدے پر تبادلہ کیا گیا ہے۔ 2009 بیاچ کے عہدیدار بی ریمش کو سی آئی ڈی بنگلورو میں ایس پی کے عہدہ پر بھیجا گیا ہے۔ وہ ابھی تک بنگلورو ویسٹ ڈیویژن میں ڈی سی پی تھے ۔ 2009 بیاچ کے ہی لڈا مارٹن ماربینیانگ ایس پی کلبرگی تھے، انہیں کارکلا اُڈپی کے اینٹی نکسلائٹس فورس کا ایس پی بنیا گیا ہے۔

اسی طرح 2009 بیاچ کے آئی پی ایس عہدیدار ایم این انو چیت ڈی سی پ وائلڈ لائف ڈیویژن تھے انہیں ڈی سی پی بنگلورو سینٹر ڈیویژن بنایا گیا ہے۔ 2012 بیاچ کے آئی پی ایس عہدیدار نیکم پرکاش امرت کو سی آئی ڈی بنگلورو کے ایس پی عہدہ سے ہٹا کر ایس پی رائچور بنایا گیا ۔ یہاں تعینات 2015 بیاچ کے سی بی وید مورتی کو ایس پی انٹلی جنس بنگلورو بنایا گیا ہے۔ 2012 بیاچ کےلکیا کرونا گرن بنگلورو میں وی وی آئی پی سکورٹی کے ڈی سی پی تھے، انہیں اب کولا گولڈ فیلڈز کا ایس پی بنایا گیا ہے۔ یہاں تعینا ت 2014 بیاچ کے محمد سجیتھا کو ڈی سی پی سی آر ہیڈ کوارٹرس بنگلورو بھیجا گیا ہے۔

2015 بیاچ کی سیمی مریم جارج کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس کرائم بنگلورو سے ایس پی کلبرگی بھیجا گیا ہے۔ 2013 بیاچ کے آئی پی ایس ہریش پانڈے بنگلورو میں ایس پی انٹلی جنس تھے انہیں ڈی سی پی بنگلورو ساؤتھ بنایا گیا ہے۔ 2015 بیاچ کے ایس پی سی ٓائی ڈی بنگلورو ڈی دیوراجہ کو ڈی سی پی وائٹ فلیڈ بنگلورو میں تعینات کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔