کرناٹک میں وزیراعلیٰ بی ایس یڈی یورپا کی کابینہ کی توسیع،17 ا راکین اسمبلی بنے ریاستی وزیر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th August 2019, 10:26 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍اگست (ایس او نیوز) کرناٹک میں وزیراعلیٰ بی ایس یڈی یورپا کی قیادت والی نئی حکومت کی کابینہ کی منگل کو پہلی مرتبہ توسیع کرتے ہوئے 17 نئے وزراء کو اس میں شامل کیا گیا۔ گورنر وجو بھائی والا نے آج صبح نئے وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا ۔اس سے قبل یڈی یورپا نے وزراء کے عہدے کی حلف برداری کے لئے 17 اراکین اسمبلی کے نام گورنر کو تجویز کئے تھے جنہوں نے وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔

وزیر کے عہدے کا حلف لینے والے اراکین اسمبلی میں آزاد امیدوار ایچ ناگیش بھی شامل ہیں جنہوں نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا ۔ نئے وزراء میں سی این ایشوتھ نارائن، کے ایس يشورپا اور گووند ایم كارجول بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کانگریس اور جنتا دل (ایس) کے 17 اراکین اسمبلی کے اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی وجہ سے ایچ ڈی كمارسوامي کی قیادت والی جنتا دل (ایس) -كا نگریس مخلوط حکومت اقلیت میں آ گئی تھی اور اس کی وجہ سے حکومت بھی گر گئی تھی۔

اس کے بعد کرناٹک میں بی جے پی نے حکومت تشکیل دی اوریڈی یورپا نے 26 جولائی کو چوتھی مرتبہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ کے طور پرحلف لیاتھا ۔ کابینہ توسیع سے پہلے یڈی یورپا نے پیرکومرکزی وزیر داخلہ اور پارٹی صدر امت شاہ سے ملنے دہلی پہنچے تھے امت شاہ کی منظوری ملنے کے بعد انہوں نے اپنی کابینہ کی توسیع کا فیصلہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...