بھٹکل میں کورونا معاملات میں اچانک اضافہ؛ آج ایک ہی دن 19کی رپورٹ پوزیٹیو؛ ایک خاتون کی موت؛اسپتال میں ویکسین کا اسٹاک ختم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th May 2021, 6:40 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 5 مئی (ایس او نیوز)  ملک بھر میں جس طرح کورونا کی دوسری لہر میں  حالات دگرگو ہورہے ہیں، بھٹکل میں  بھی  کورونا کے معاملات بڑھتے نظر  آرہے ہیں، جس سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔

محکمہ ہیلتھ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق  آج بدھ کو ایک ہی دن بھٹکل میں 19 کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے جس کے ساتھ ہی  بھٹکل میں جملہ کورونا    پوزیٹو (ایکٹیو کیسس) کی تعداد 160 کو پہنچ گئی ہے۔راحت کی خبر یہ ہے کہ  تقریباً تمام لوگ  صحت مند ہیں اور زیادہ تر لوگوں میں  کورونا کی کوئی علامات پائی نہیں گئی ہے، یا بے حد کم پائی گئی ہیں۔ 

بھٹکل سرکاری اسپتال کے ذرائع  نے بتایا کہ  فی الحال بھٹکل سرکاری اسپتال کے کووڈ سینٹر میں 28 لوگ ایڈمٹ ہیں جس میں سے  14 مریضوں کو اکسیجن بیڈ فراہم کیا گیا ہے، دو آئی سی یو میں ہیں جبکہ 12 مریضوں کا عام بیڈ پر علاج  ہورہا ہے، اسی کے ساتھ آج کووڈ میں مبتلا ایک  45 سالہ خاتون کی موت  واقع ہوئی ہے۔ جس کے ساتھ ہی کورونا کی دوسری لہر میں  بھٹکل میں کووڈ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہوگئی ہے۔  جس میں  دو   سرسی کے لوگ بھی شامل ہیں۔

بھٹکل میں ویکسین  ختم:     کورونا ویکسین لگوانے کے لئے آج بھٹکل سرکاری اسپتال میں  جو لوگ آئے تھے، اُنہیں آج ناکام لوٹنا پڑا کیونکہ اسپتال حکام نے اُنہیں بتایا کہ  اسپتال میں ویکسین کا اسٹاک ختم ہوچکا ہے۔ 

بھٹکل میں اکسیجن وافر مقدار میں موجود:   بھٹکل میں اکسیجن  وافر مقدار میں موجود ہے اور اکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے۔ سرکاری طور پر جاری کی گئی ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری اسپتال میں اس وقت اکسیجن کے  26 جمبو سلینڈر  موجود ہیں ۔

بھٹکل اسپتال میں 34 اور کووڈ سینٹر میں  48 بیڈ دستیاب:   پریس ریلیز کے مطابق  بھٹکل سرکاری اسپتال کے کووڈ سینٹر میں 34 بیڈ اور  سونارکیری میں قائم کووڈ کیئر سینٹر میں 48 بیڈ دستیاب ہیں۔

ماسک  نہ پہنے پر جرمانہ:  آج بدھ کو ماسک نہ پہننے والے 14 لوگوں سے  جملہ  1800 روپیہ جرمانہ وصول کیا گیا، اس طرح ماسک نہ پہننے پر اب تک  بھٹکل تعلقہ انتظامیہ نے 48400 روپیہ جرمانہ وصول کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔