بنگلورو والوں کے لئے راحت کی خبر کورونا کے تازہ معاملات میں مسلسل کمی
بنگلورو،29؍اکتوبر(ایس او نیوز) ریاست کی راجدھانی بنگلورو والوں کے لئے ایک راحت کی خبر یہ ہے کہ دن بہ دن کورونا متاثرین کی تعداد کم ہورہی ہے۔آج 1612افراد کو کورونا پازیٹیو ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔اس طرح اب تک وائرس سے33,0862 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ بنگلورو میں آج 32 اموات ہوئی ہیں۔ اس طرح اب تک بنگلور میں 3801 اموات ہوئی ہیں۔ آج 4457 افراد بنگلورو کے مختلف اسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے ہیں۔ ا س طرح اب تک 283,300 افراد صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ریاست کرناٹک میں آج3146کورونا کے تازہ معاملے سامنے آئے ہیں۔اس طرح اب تک متاثرین کی تعداد8,12,784ہوگئی ہے۔ ریاست میں آج اس جان لیوا وائرس سے 55/افراد فوت ہوگئے۔ اب تک ریاست میں 11,046/اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت نے یہ خبر دی ہے۔