میسوروشاہی محل کے احاطے میں تیسرا ریہرسل 16000 افراد کی شرکت ، 19جون کو فائنل ریہرسل

Source: S.O. News Service | Published on 13th June 2022, 1:20 PM | ریاستی خبریں |

میسورو،13؍جون (ایس او نیوز؍نامہ نگار) 21جون کو میسور وکے شاہی محل کے احاطے میں انٹرنیشنل یوگا ڈے پروگرام کو منظم طریقے سے منعقد کرنے کیلئے کئی ریہرسل کئے جارہے ہیں۔

بروز اتوار میسورو کے شاہی محل کے احاطے میں دوسرا ریہرسل کیا گیا جس میں 16000سے زیادہ افراد نے شرکت کی،جن میں بچے، نوجوان مرد،خواتین، لڑکے اور لڑکیاں اور بزرگوں نے شرکت کی۔

اسی طرح 19جون بروز اتوار مزید ایک اور ریہرسل کیا جائے گا، جس کا اہتمام مرکزی حکومت کے محکمہ آیوش کی جانب سے کیا جائے گا۔بروز اتوار میسور کے شاہی محل کے احاطے میں منعقدہ تیسرے ریہرسل کا افتتاح ستور مٹھ کے شری دیشی کیندراسوامی نے شمع جلاکر کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سوامی جی نے کہا کہ وزیر اعظم نے 21 جون کو ایک مقصد کے تحت انٹرنیشنل یوگا ڈے مقرر کیا ہے، کیوں کہ 21جون کو سورج نارتھ پول میں رہے گا اور ہردن یوگا کرنے سے صحت اچھی رہے گی۔

مرارجی دیسائی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے ڈائرکٹر ایشور بسورادی نے کہا کہ میسور کے سابق مہاراجاؤں نے یوگا پر کئی کتابیں لکھی ہیں، شاہی خاندان کے چشم و چراغ شری یدوویر واڈئیر نے کہا کہ وزیر اعظم کی آمد سے شہر کو ایک فخر محسوس ہوگا۔

21جون کو میسور کے شاہی محل کے بلرام جئے راما گیٹ کے سامنے ایک وسیع اسٹیج تعمیر کیا جائے گا، جس پر وزیر اعظم عوام سے خطاب کریں گے۔

رکن پارلیمان پرتاب سمہا، رکن اسمبلی ا یس اے رام داس،موڈا کے چیرمین ایچ وی راجیو، پیالیس بورڈ کے ڈپٹی ڈائرکٹر ٹی ایس سبرامنیا، یوگا فیڈریشن آف میسور کے صدر ڈی ہری، نائب صدر ستیہ نارائن، خزانچی بی پی مورتی اور سکریٹری ڈاکٹرپی این گنیش کمار بھی اس موقع پر موجودرہیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...