منڈیا: گنّے کے کھیت میں پی ایف آئی کی پریڈ۔ پولیس نے کیا مشکوک حرکت کے الزام میں 16نوجوانوں کو گرفتار۔ملزمین کوعدالت سے ملی ضمانت۔ سنگھ پریوار کی تنظیموں نے کیا بندمنانے کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 29th October 2019, 10:44 PM | ریاستی خبریں |

منڈیا 29/اکتوبر(ایس او نیوز) منڈیا میں واقع ایک گنّے کے کھیت میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی طرف سے منعقد کی گئی ایک پریڈ کو مشکوک حرکت قرار دیتے ہوئے پولیس نے پی ایف آئی سے تعلق رکھنے والے 16نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جنہیں بعد میں عدالت سے مشروط ضمانت پررہائی مل گئی۔

 موصولہ تفصیلات کے مطابق اس پریڈ کی قیادت ہنسور کے رہنے والے مبارک پاشاہ نے کی تھی اوراس میں کے آر پیٹ کے9، المباڈی کے5 اور ہنسور کے رہنے والے 2 نوجوان شامل تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کھلے میدان اور عام جگہ سے ہٹ کر ایک گنّے کے کھیت میں پریڈ منعقد کرنا شکوک پید اکررہا ہے۔ اس لئے اس پریڈ کا مقصد اور یہاں دی جانے والی تربیت کے تعلق سے گہری تفتیش ضروری ہوگئی ہے جسے پولیس انجام دے رہی ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے پریڈ کے مقام کی پوری طرح جانچ پڑتال کی ہے اور اب تک اسے کسی بھی قسم کی قابل اعتراض چیز، ہتھیار یا تخریبی کارروائی میں استعمال میں ہونے والی کسی چیزیا کتابچے وغیرہ کا پتہ نہیں چلا ہے۔

 کے آر پیٹ عدالتی کامپلیکس میں اس وقت الجھن اورتناؤ کی صورت پیدا ہوگئی جب پیر کے دن چند مقامی وکلاء، آر ایس ایس، دیگر سنگھ پریوار کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے کارکنان کنڑا ایکٹیوسٹ اور کچھ مقامی افراد نے پی ایف آئی کی عدالت میں پیروی کے لئے بنگلورو سے پہنچی ہوئی وکلاء کی ٹیم کے خلاف اعتراض جتایا اور اس بات پر اڑے رہے کہ گرفتار کیے گئے افراد پر لگائے گئے الزامات معمولی نہیں ہیں، اس لئے کسی کو بھی عدالت میں ملزمین کی پیروی یا پھر حمایت بھی نہیں کرنا چاہیے۔کچھ دیر کی کشیدگی کے دوران ضمانت کی عرضی داخل کرنے کے لئے بنگلورو سے پہنچی ہوئی وکلاء کی ٹیم پولیس کے تحفظ میں عدالت کے اندر داخل ہوئی۔جس کے بعد عدالت نے ملزمین کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا۔

اسی دن شام کے وقت اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بجرنگ دل کے ذمہ داران نے اعلان کیا کہ جمعرات کے دن منڈیا میں سنگھ پریوار کی طرف سے بند منایا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...