روس نے یوکرین کے مال پر داغا میزائل، 16 افراد ہلاک، 59 زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 28th June 2022, 12:08 PM | عالمی خبریں |

کیف، 28؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) روس اور یوکرین کے درمیان جنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، روس لگاتار یوکرین پر شدید گولی باری کر رہا ہے۔ روس نے یوکرین میں بھیڑ بھاڑ والے ایک مال پر میزائل سے حملہ کر دیا ہے۔ اس حملے میں اب تک 16 لوگوں کی موت کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔ حملے میں 59 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ میزائل حملے کے بعد علاقے میں چاروں طرف افرا تفری کا ماحول ہے۔

یوکرینی فضائیہ کے مطابق کریمینچک شہر میں روسی میزائل نے شاپنگ مال پر حملہ کیا ہے۔ کے ایچ-22 اینٹی شپ میزائلوں سے مال کو روس نے نشانہ بنایا۔ یوکرین کے وزیر اعظم زیلینسکی نے حملے کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ کرنے والوں نے شاپنگ سنٹر پر ایک میزائل سے حملہ کیا ہے۔ مال میں ایک ہزار سے زیادہ شہری تھے۔ انھوں نے بتایا کہ مال میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بچاؤ ٹیم آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ متاثرین کی تعداد ناقابل تصور ہے۔

اس معاملے پر برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یوکرین مال پر کیا گیا حملہ پوتن کی بے رحمی اور بربریت کو ظاہر کرتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جس کریمنچک شہر کے مال پر حملہ ہوا ہے، وہ 2 لاکھ سے زیادہ آبادی والا شہر ہے۔ یہ شہر صنعتوں کے لحاظ سے کافی اہم ہے۔ کریمنچک دراصل نپرو ندی کے ساحل پر ہے۔ روس اور یوکرین کی جنگ گزشتہ 4 مہینے سے جاری ہے۔ فروری سے ہی روس یوکرین پر بم برسا رہا ہے۔ جنگ میں اب تک یوکرین کے کئی شہر تباہ ہو چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...