اترکینر اپارلیمانی حلقہ میں 15.34لاکھ رائے دہندگان اور 1992پولنگ بوتھ : بھٹکل حلقہ میں 212047ووٹرس
کاروار:9 ؍مارچ (ایس او نیوز) اترکینرا لوک سبھا پارلیمانی حلقہ کے 8ودھان سبھا حلقوں میں کل 15.34لاکھ رائے دہندگان ہیں 1992پولنگ بوتھ کی نشاندہی کی گئی ہے۔
اترکنڑا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے جمعہ لوک سبھا حلقے کے کاروار ،کمٹہ ، بھٹکل ، سرسی ، یلاپور، منڈگوڈ،ہلیال ، کتور، کھانا پور ودھان سبھا حلقوں میں 1534036ووٹر ہیں جن میں 778350مرد اور 755678خاتون ووٹر ہونےکی جانکاری دی ۔ ا س موقع پر اترکنڑا ضلع پنچایت کے سی ای او محمد روشن بھی موجود تھے۔ حلقہ وار ووٹروں کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
حلقہ پولنگ بوتھ مرد خاتون دیگر کل
1)بھٹکل 248 108254 103793 -- 212047
2)ہلیال 217 86864 84358 03 171225
3)کاروار 262 107167 108573 -- 215740
4)سرسی 264 96587 93841 02 190430
5)یلاپور 231 87226 83658 01 170885
6)کھاناپور 255 106189 99172 -- 205363
7)کتور 230 95423 92936 -- 188359
8) کمٹہ 285 90640 89347 -- 179987