ویزا قوانین کی خلاف ورزی کے مجرم پائے گئے 150 ہندوستانی، امریکہ نے واپس بھیجا

Source: S.O. News Service | Published on 20th November 2019, 8:36 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آج صبح 6 بجے ایک خصوصی طیارے سے 150 ہندوستانیوں کو امریکہ نے واپس ہندوستان بھیج دیا۔یہ تمام امریکی تحقیقات میں یا تو ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے یا پھر امریکہ میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوئے تھے۔تمام ہندوستانیوں کو دستاویزات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ تمام ہندوستانی صبح 6 بجے خصوصی طیارے سے بنگلہ دیش سے ہوتے ہوئے ہندوستان پہنچے۔صبح 6 بجے تمام ہندوستانی شہریوں کو خصوصی طیارے نے نئی دہلی ہوائی اڈے کے ٹی 3 ٹرمینل پر اتارا۔غور طلب ہے کہ حال ہی میں ایسے ہی الزامات کی بنیاد پر میکسیکو نے بھی تقریبا 300 ہندوستانیوں کو واپس ہندوستان بھیج دیا تھا۔معلومات کے مطابق، میکسیکو سے ہندوستانی شہری امریکہ جانے کے فراق میں تھے۔ تمام 300 ہندوستانیوں کو میکسیکن ریاستوں اوکساکا، باجا کیلی فورنیا، ویراکروج، چیاپاس، سونورا، میکسیکو سٹی، ڈرنگو اور تبسکو میں کئی ماہ کے دوران پکڑا گیا تھا۔میکسیکن حکام کا الزام تھا کہ یہ ہندوستانی غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کے لئے گزشتہ چند ماہ میں میکسیکو پہنچے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...