الصدر شہر میں 15 افراد ہلاک، عراقی فورسز کا "طاقت کا غیر ضروری استعمال" کا اعتراف

Source: S.O. News Service | Published on 7th October 2019, 6:52 PM | عالمی خبریں |

 دبئی 7اکتوبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عراق میں طبی اور پولیس ذرائع نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ گذشتہ شب بغداد کے مشرق میں واقع علاقے الصدر سٹی میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران 15 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔عراق کی عسکری قیادت نے پیر کے روز اس بات کا اقرار کیا کہ شیعہ اکثریت والے علاقے الصدر سٹی میں احتجاجی مظاہرین کے ساتھ تصادم میں "طاقت کا ضرورت سے زیادہ استعمال" کیا گیا۔عراقی سیکورٹی کے میڈیا سیل نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے ہدایت جاری کی ہے کہ الصدر سٹی میں موجود تمام فوجیوں کو واپس بلا کر ان کی جگہ وفاقی پولیس کے اہل کار تعینات کیے جائیں۔ بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ جھڑپوں میں طاقت کا ضرورت سے زیادہ استعمال کرنے والے عناصر کے احتساب کے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔الصدر سٹی میں اتوار کے روز درجنوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کے بعد دارالحکومت بغداد میں انتباہی خاموشی چھائی ہوئی ہے۔عراقی سیکورٹی قیادت کے مطابق اقدامات کو سخت کرنے کے نتیجے میں مظاہروں کی شدت کم کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ تاہم ساتھ ہی یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ مظاہرین اور احتجاج کنندگان کی ہلاکتوں کے پیچھے خفیہ ہاتھ ہیں۔عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کے مطابق انہوں نے مظاہرین کے ساتھ پر امن طریقے سے نمٹنے اور ان کی جانوں کی حفاظت کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ میڈیا چینلوں کے دفاتر پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کے واسطے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکومت نے العربیہ اور الحدث سمیت کئی چینلوں کے دفاتر پر حملوں کی شدید مذمت کی۔وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق منگل یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اب تک ملک کے مختلف علاقوں میں 8 سیکورٹی اہل کار سمیت 104 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان کے علاوہ زخمیوں کی تعداد 6 ہزار سے زیادہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...