جھارکھنڈ میں آئی ای ڈی دھماکے میں 15 سیکورٹی اہلکارزخمی
رانچی،29/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جھارکھنڈ کے سرائے کیلا کھرساوا ضلع میں ہرڈا جنگلوں کے قریب منگل کو علی الصبح نکسلیوں نے سلسلہ وار آئی ای ڈی دھماکے کئے جن میں 15 سیکورٹی اہلکارزخمی ہو گئے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ سی آر پی ایف اور ریاستی پولیس کی مشترکہ ٹیم کچائی علاقے کے جنگلوں میں نکسل مخالف مہم چلا رہی تھی اسی وقت صبح تقریبا پانچ بجے یہ دھماکہ ہوا۔پولیس انسپکٹر آشیش بترا نے بتایاکہ ماؤنوازوں کے آئی ای ڈی دھماکوں میں 15 سیکورٹی زخمی ہو گئے۔زخمی ہوئے 15 لوگوں میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ایک اور سینئر افسر نے بتایا کہ زخمی ہوئے سیل میں 13 جوان کوبرا بٹالین کے ہیں۔زخمی جوانوں کو ہوائی جہاز کے ذریعے ریاست کے دارالحکومت رانچی لایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ علاقے کو گھیر لیا گیا ہے اور دھماکوں کے لئے ذمہ دار لوگوں کو پکڑنے کے لئے تلاشی مہم جاری ہے۔